میرا کام کرکٹ کھیلنا ہے میں گورا نہیں جو مکمل انگریزی بول سکوں،بابر اعظم

پاکستانی ٹی 20 ٹیم کے کپتان بابر اعظم کا کہنا ہے کہ میرا اولین مقصد اپنی بیٹنگ کو بہتر کرنا ہے، میں کرکٹر ہوں میرا کام بیٹنگ کرنا ہے میں کوئی گورا نہیں ہوں جو فر فر انگریزی بول سکوں، تاہم میں اپنی کرکٹ کے ساتھ ساتھ اپنی انگریزی پر بھی کام کررہا ہوں۔

ان کا یہ پیغام اس وقت سامنے آیا جب چند روز قبل یوٹیوب پر ایک ویڈیو پیغام میں سابق کرکٹر تنویر احمد نے کہا تھا کہ بابر کو اپنی پرسنالٹی کو بہتر کرنا ہوگا اور ساتھ ساتھ انگریزی زبان پر بھی عبور حاصل کرنا ہوگا۔ کیونکہ انہیں اکثر پاکستانی ٹیم کے کپتان کی حیثیت سے میڈیا سے گفتگو کرنا ہوتی ہے۔

ایک ٹیلی کانفرنس کے دوران اس حوالے سے سوال کے جواب میں بابر اعظم کا کہنا تھا کہ میں بیٹنگ کے ساتھ ساتھ اپنی انگلش زبان بولنے پر بھی توجہ دے رہا ہوں، میں گورا نہیں ہوں جو فر فر انگریزی بول سکوں میں سیکھ رہا ہوں اور وقت کے ساتھ ساتھ ہی سیکھوں گا ایسی چیزیں آپ ایک دم نہیں سیکھ سکتے۔

یاد رہے کہ بابر اعظم کو پی سی بی کی جانب سے ون ڈے کرکٹ ٹیم کا کپتان نامزد کیا گیا ہےاور وہ عنقریب ٹیسٹ کے کپتان کے طور پر سامنے آنے کیلئے بھی پر امید ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ”پاکستانی ون ڈے کرکٹ ٹیم کی کپتانی ایک اعزاز کی بات ہے، میں مصباح الحق اور دیگر سینئر کھلاڑیوں سے کپتانی کے حوالے سے مشورے لیتا رہتا ہوں۔ پاکستانی ٹیم کی قیادت آسان نہیں ہے لیکن میں اپنی پوری کوشش کروں گا کہ ٹیم ون ڈے اور ٹی 20 میں بہتر کارکردگی کا مظاہرہ کرے۔

  • Do whatever you want to speak. Pashto, Urdu, farsi, Punjabi etc etc . We pakistan don’t care. Just keep the same passion and performance.

    forget about those inferiority complex people who thinks without english they are going to die. And, nothing is wrong with your personality.

    well done Babar

  • So just like we use to hear from Izamam and Sarfaraz "The boys played well” Skills in communication helps and gives confidence to Captain but of course ignorant nation never realize that. By the way Babar needs to stop cricket as well because it is an English game. He needs to start Kabaddi.

  • Capt Babar Azam CORRECTLY complaining. Because, he was PURPOSEFULLY NOT provided(in GOVT_Schools, by GOVT), the Eng-Medium Education, that Children of ALL Wealthy_Powerful(Govt_Officers/Civil+Military, Media-OWNERS, industrial_Lords, NGO_Owners, Feudal_Lords, MNA_MPA_Senators, PM_P_CM_COAS_Gen_Admrls_AirMarshls, Rich_JOURNALISTS, etc), ONLY PRESERVE for THEMSELVES(LESS than 10% PAK), to MAINTAIN Their DICTATORSHIP Over 90% PAK. Our HOLY_QURAN COMMANDS, to Get The Best_Education, whatever Reqd, to SUCCEED in CURRENT_TIMES, & GET the Education which has Latest_KNOWLEDGE: TODAY in PAK, ALL Executive_Mgmnt/Communications involving LAW_Engg_Finance_Military_Medicine_Technology_Nuclear_Media_Sciences_Diplomacy_Int.Political.FIGHT_Corporations_Universities_Ngo’s, etc , ARE 100% in ENGLISH{which is Provided by ALMIGHTY_ALLAH, as HE ultimate_CREATOR of everything on EARTH}…Alig-MUSLIM-University initiated Eng-Medium, which created Leaders, that CARVED PAKISTAN, from The CLUTCHES of Hindutva+British MAFIA…Let us USE_ENGLISH, so 90% PAKISTAN Can CHALLENGE the 10% Wealthy_POWERFUL & DEMAND Constitutuional_RIGHTS for the 90% ALSO…Rgrds, Journalist Arshad Khan/Memphis(since 2007, US Media Co: UMMAA Broadcasting LLC, Rolla, Missouri; member/Reporters-sans-Frontiers; tweets @ Arshad_USA )


  • Featured Content⭐


    24 گھنٹوں کے دوران 🔥


    From Our Blogs in last 24 hours 🔥


    >