کرکٹر آصف علی کی بیٹی کی وفات کو ایک سال گزر گیا

معروف پاکستانی کرکٹر اور جارح مزاج  مڈل آرڈر بیٹسمین آصف علی کی ننھی بیٹی کی وفات کو ایک سال گزر گیا ۔انہوں نے ٹویٹر پر ذکر کیا تو آصف علی کے چاہنے والے افسردہ ہوگئے،آصف علی نےٹویٹر پر اپنی بیٹی نور فاطمہ کی تصویر شیئر کی اور لکھا کہ آج میری بیٹی کو اللہ کے پاس گئے ایک سال ہو گیا ایسے جیسے کل کی بات تھی، اللہ تعالیٰ میری بیٹی کو جنت کا پھول بنائے،آمین

آصف علی کی بیٹی 20 مئی کو امریکا میں کینسر کے علاج کے دوران فوت ہوئی تھی،آصف علی کی بیٹی کے مرض کا پی ایس ایل کے چوتھے ایڈیشن میں اس وقت پتہ چلا جب ڈین جونز نے پریس کانفرنس کے دوران نورفاطمہ کی بیماری کا اعلان کیا۔

آصف علی نے خود بھی ٹویٹر پر بتایا تھا کہ ان کی بیٹی کو کینسر کا موذی مرض لاحق ہے اور وہ چوتھی سٹیج پر ہے جسے علاج کیلئے امریکہ شفٹ کیا جار ہا ہے اور کرکٹر خود کھیل میں مصروف رہے جس پر ان کے مداحوں نے ان کی ہمت کی خوب داد دی تھی۔


Featured Content⭐


24 گھنٹوں کے دوران 🔥


From Our Blogs in last 24 hours 🔥


>