بابر اعظم کو کھیلتے ہوئے دیکھنا بہترین ہے،کین ولیمسن

نیوزی لینڈ کے کرکٹر کین ولیمسن نے بابر اعظم کی کور ڈرائیو اور بیک فٹ شاٹ کو اپنی پسندیدہ شاٹس قرار دیا۔
نیوزی لینڈ کے کپتان کین ولیمسن کا ماننا ہے کہ پاکستان کے ون ڈے کپتان بابر اعظم کو بیٹنگ کرتے ہوئے دیکھنا اچھا لگتا ہے۔

یوٹیوب پر ایک سیشن کے دوران بھارتی کمنٹیٹر ہارشا بھوگلا کا کے ساتھ بات کرتے ہوئے کین ولیمسن کا کہنا تھا کہ پاکستانی بلے باز بابر اعظم کی کور ڈرائیو اور بیک فٹ پنچ کو میں اپنی پسندیدہ شاٹس قرار دیتا ہوں۔ان کا کہنا تھا کہ” بابر اعظم خوبصورت کرکٹ کھیلتے ہیں ، انہیں کھیلتے ہوئے دیکھنا اچھا لگتا ہے، ان کی کور ڈرائیو اور بیک فٹ پنچ بہترین شاٹس ہیں”۔

کین ولیمسن نے دنیا کرکٹ کے بہترین بلے بازوں کو رنز کا بھوکا قرار دیتے ہوئے کہا کہ” ان تمام کھلاڑیوں میں ایک چیز مشترکہ ہے، وہ ہے ان کا ٹیمپرامنٹ، رنز کی بھوک اور اسے حاصل کرنے کا طریقہ سب کا مختلف ہوسکتا ہے لیکن کھیل کے دوران ان سب میں بہت سی چیزیں مشترکہ ہوسکتی ہے۔

یاد رہے رواں ماہ کے شروع میں سابق آسٹریلوی کھلاڑی ٹام موڈی نے بھی بابر اعظم سے متعلق ایسے ہی تاثرات کا اظہار کرتے ہوئے کہا تھا کہ بابر اعظم گزشتہ ایک سال میں ابھر کر سامنے آئے ہیں، ان میں جو ٹیلنٹ ہے وہ بہت خاص ہے، ہم اکثر بات کرتے ہیں کہ ویرات کوہلی کو کھیلتے ہوئے دیکھنا اچھا لگتا ہے، ایک نظر ذرا بابر اعظم کی بیٹنگ پر ڈالیں، ان میں کچھ خاص ہے، اگلے 5 یا 10 سالوں میں بابر اعظم بغیر کسی سوال کے دنیا کے 5 بہترین بیٹسمینوں میں سے ایک ہوں گے۔


  • Featured Content⭐


    24 گھنٹوں کے دوران 🔥


    From Our Blogs in last 24 hours 🔥


    >