بابراعظم کے کوچ پھلوں کی ریڑھی لگانے پر مجبور

پھل بیچنے پر مجبور بابراعظم کے کوچ کی سن لی گئی۔۔ لاہور قلندرزانتظامیہ کا رانا صادق کی خدمات لینے کا فیصلہ

نجی ٹی وی چینل کے مطابق لاک ڈاؤن کے پیش نظر کھیلوں کی سرگرمیاں معطل ہونے پر حالات سےتنگ آ کر کلب کرکٹ کے کوچ رانا صادق نے گڑھی شاہو میں پھلوں کی ریڑھی لگالی۔

بابراعظم کوچ رانا صادق نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ کھیلوں کی سرگرمیاں بند ہیں، اپنا اور بچوں کا پیٹ بھی پالنا ہے، روزگار کے لیے گڑھی شاہو میں پھل کی ریڑھی لگا رہا ہوں۔

یہ خبر نشر ہونے کے بعد لاہور قلندرز انتظامیہ نے رانا صادق کی خدمات لینے کا فیصلہ کرلیا۔ لاہور قلندرز کے ڈائریکٹر عاقب جاوید کا کہنا ہے کہ ہائی پرفارمنس سینٹر میں کوچنگ کے لیے راناصادق کی خدمات لیں گے

واضح رہے کہ رانا صادق ڈسٹرکٹ انڈر 19 ڈسٹرکٹ گریڈ ٹو کوچ ہیں، گراس روٹ لیول کے کوچ انڈر 16میں ون ڈے، ٹی ٹوئنٹی کپتان بابراعظم کی کوچنگ کرچکے ہیں۔ اگرچہ رانا صادق نے کبھی قومی ٹیم کی نمائندگی نہیں کی لیکن وہ گراس روٹ لیول کوچنگ کا وسیع تجربہ رکھتے ہیں۔ انکی کوچنگ میں آئے کئی نوجوان انڈر19، فرسٹ کلاس اور گریڈ 2 کرکٹ میں نمائندگی کرچکے ہیں جن میں کپتان بابراعظم بھی ہیں۔

    Senator (1k + posts)

    these family guys kamran Akma, Umar Akmal, Babar Azam are too much money lovers, dua hai k Babar Azam jua ki tarf na jae, watan ko na beche jaise iske cusions ney becha

    Minister (2k + posts)

    Kia munafikat hai.. Aik trf hmary log kehty hain k karobar mai barkat hai Karobar apna hona chaheay.. Beshak 1 rehri hi lga lo. Jo mushakat tm ne malik k liye krni hai wo khud k liye kro.

    dusri trf jab koi rehri lga kr kamata hai tou kehty..ohooo ghurbat ne usko rehri lgany pr majboor kr dia.

OR comment as anonymous below

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے


24 گھنٹوں کے دوران 🔥

View More

From Our Blogs in last 24 hours 🔥

View More