ہیروئن برآمدگی پر سری لنکن فاسٹ بولر کو معطل کر دیا گیا

سری لنکن کرکٹ بورڈ نے اتوار کے روز گرفتار ہونے والے بولر شیہان مادوشینکا کو کرکٹ کے ہر فارمیٹ میں کھیلنے سے منع کرتے ہوئے معطل کر دیا۔

پولیس کے مطابق شیہان مادو شینکا اپنے دوست کے ساتھ کار میں جا رہے تھے شک گزرنے پر پولیس نے روکا تو تلاشی لینے پر ان سے 2 گرام ہیروئن برآمد ہوئی۔

شیہان مادوشینکا نے2018 میں اپنے ون ڈے انٹرنیشنل میں ڈیبیو کے دوران بنگلہ دیش کے خلاف ہیٹ ٹرک کی تھی۔ مادوشینکا نے 2018 میں بنگلہ دیش کے خلاف 2 ٹی 20 میچ بھی کھیلے تھے تاہم انجری کی وجہ سے بعد میں انٹرنیشنل میچ نہیں کھیل سکے۔

سری لنکن کرکٹ بورڈ کے سیکریٹری موہن ڈی سلوا نے بتایا ہے کہ بورڈ کے اندرونی نظم و ضبط کی خلاف ورزی پر 25 سالہ مادو شینکا کو معطل کیا گیا ہے،انہوں نے یہ بھی بتایا کہ فاسٹ بولر اب کسی بھی کرکٹ فارمیٹ میں نہیں کھیل سکیں گے۔

OR comment as anonymous below

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے


24 گھنٹوں کے دوران 🔥

View More

From Our Blogs in last 24 hours 🔥

View More