انگلش کرکٹر بین اسٹوکس کا ورلڈ کپ میں جان بوجھ کر بھارت کے ہارنے کا انکشاف

انگلش کرکٹر بین اسٹوکس نے بھارتی ٹیم کے حوالے سے انکشاف کرکے نیا پنڈورا باکس کھول دیا,بین اسٹوکس نے اپنی کتاب بین اسٹوکس آن فائر میں لکھا کہ بھارت ورلڈ کپ سیمی فائنل میں پاکستان کا سامنا نہیں کرنا چاہتا تھا اسلیے انگلینڈ سے جان بوجھ کر ہارا

انگلش کھلاڑی نے لکھا کہ ورلڈ کپ میں انگلینڈ کیخلاف تین سو اڑتیس رنز کے تعاقب میں بھارتی ٹیم کی اپروچ حیران کن رہی, دھونی اور ویرات کھولی نے بڑے اسٹروکس کھیلنے کے بجائے سنگلز کھیلنے کو ترجیح دی,اگر چاہتے تو آخری اوور میں بڑی ہٹنگ کرسکتے تھے لیکن دونوں نے ایسا نہیں کیا

انہوں نے لکھا کہ وہ اس میچ میں انگلینڈ کو ہرا کر ورلڈ کپ سے باہر کرسکتے تھے لیکن ایسا نہیں کیا کیونکہ شاید سیمی فائنل میں پاکستان کے ساتھ کھیلنا نہیں چاہتے تھے اسلئے نیوزی لینڈ کے ساتھ کھیلنا منصوبے کا حصہ تھا, پی سی بی کی جانب سے اس معاملے پر کوئی تبصرہ نہیں کیا گیا

دوہزار انیس کے ورلڈ کپ میں انگلینڈ نے بھارت کیخلاف میچ میں ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا تھا اور مقررہ اوورز میں تین سو سینتیس رنز بنائے جبکہ بھارتی ٹیم پچاس اوورز میں چھ وکٹوں کے ساتھ تین سو چھ رنز ہی بناسکی تھی جس پر مبصرین اور شائقین کرکٹ نے تنقید کرتے ہوئے کئی سوال اٹھائے تھے

    MPA (960 posts)

    I said it then and I am saying it now, doesn’t matter what India did, we cannot rely on other teams to get through. Was India also responsible for Pakistan’s shameful performance in the opening match against West Indies? Which was the main reason why we couldn’t qualify.

OR comment as anonymous below

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے


24 گھنٹوں کے دوران 🔥

View More

From Our Blogs in last 24 hours 🔥

View More