فحش ویڈیو لائیک کرنے پر وقار یونس تنقید کی زد میں، وقاریونس کا ویڈیو پیغام

فحش ویڈیو لائیک کرنے کا معاملہ۔۔۔ وقار یونس کی طرف سے جواب آگیا

اپنے ویڈیو پیغام میں وقار یونس کا کہنا تھا کہ مجھے بڑے افسوس کیساتھ کہنا پڑرہا ہے کہ آج صبح جب میں اٹھا تو کسی اللہ کے بندے نے میرا ٹوئٹر ہیک کرکے نہایت ہی نازیبا اور نہایت ہی بیہودہ ویڈیو کو میرے اکاؤنٹ سے لائیک کیا۔

وقار یونس کا مزید کہنا تھا کہ یہ بڑی شرمناک بات ہے اور یہ بڑے افسوس کی بات ہے اور بڑی تکلیف دہ بات ہے میرے لئے بھی اور میری فیملی کیلئے بھی۔ میں سمجھتا تھا کہ سوشل میڈیا اور ٹوئٹر ایک دوسرے سے انٹرایکٹ کرنے کا طریقہ ہے لیکن اس انسان نے یہ پہلی بار نہیں کیا، اس سے پہلے بھی کیا ہے

وقار یونس نے سوشل میڈیا سے کنارہ کشی کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ کیونکہ مجھے میری فیملی زیادہ عزیز ہے، مجھے میرے گھر والے زیادہ عزیز ہیں۔ آج کے بعد آپ مجھے سوشل میڈیا پر نہیں دیکھیں گے۔ میں معذرت چاہتا ہوں اگر کسی کی دل آزاری ہوئی ہے۔

واضح رہے کہ وقار یونس کے اکاؤنٹ سے کل ایک فحش ویڈیو لائیک کی تھی جس پروہ سوشل میڈیا صارفین کے مذاق کا نشانہ بن گئے اور وقار یونس کو اس پر کافی شرمندگی کا سامنا کرنا پڑا۔

    Chief Minister (9k + posts)

    ہم خود کیسے بھی ہوں ۔ لیکن کسی دوسرے میں خامی نہیں دیکھ سکتے اور اگر معاملہ ہمارے ہیروز کا ہو تو مزید خطرناک ہو جاتے ہیں۔ ہمارے پاں ایک حکایت مشہور ہے کہ ایک پیر صاحب کی شادی ہو گئی۔ تقریباً سال بعد اس کا بیٹا پیدا ہوا تو اس کے بہت سے مریدین اس کے حلقۂ ارادت سے یہ کہتے ہوئے نکل گئے کہ ہمارے پیر صاحب بھی یہ کام کرتے ہیں۔ سو بھائی ہم لوگ پہت ہی متشدد قسم کے ہیرو پرست ہیں۔

    Chief Minister (14k + posts)

    سوشل میڈیا بے کار اور ان لوگوں کا جو کسی کام کے نہیں اپنے آپ کو ہیرو سمجھنے والوں کا فورم ہے۔

    سمجھ داروں کی چیز نہیں ہے۔

    اس بندے کو سمجھ آ گئی ہے اوروں کو زلیل ہوے بغیر سمجھ آ جانی چاہیے۔

     

     

     

    ُ

OR comment as anonymous below

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے


24 گھنٹوں کے دوران 🔥

View More

From Our Blogs in last 24 hours 🔥

View More