کرس گیل نے کہا کہ 2019 ورلڈ کپ میں بھارت نے پاکستان کیخلاف سازش کی تھی ۔ مشتاق احمد

کرس گیل نے کہا کہ 2019 کے ورلڈ کپ میں بھارت نے پاکستان کے خلاف سازش کی تھی، مشتاق احمد کا دعویٰ

تفصیلات کے مطابق پاکستان کے سابق لیگ اسپنر مشتاق احمد نے انکشاف کیا ہے کہ ویسٹ انڈیز کے  اوپنر کرس گیل نے مجھ سے گفتگو کرتے ہوئے ایک حیرت انگیز انکشاف کیا ہے کہ بھارت نے 2019 کے ورلڈ کپ میں پاکستان کو سیمی فائنل کے کوالیفائنگ راؤنڈ تک پہنچنے سے روکنے کے لیے سازش کی تھی۔

میگا ایونٹ میں اسپن بولنگ کے معاون کوچ کی حیثیت سے ویسٹ انڈیز کے لئے کام کرنے والے مشتاق احمد نے جمعہ کے روز ایک مقامی نیوز چینل سے گفتگو کرتے ہوئے مذکورہ بالا دعویٰ کیا۔

مشتاق احمد کا اپنے دعوے میں کہنا تھا کہ میں گذشتہ سال ورلڈ کپ میں ویسٹ انڈیز ٹیم کے ساتھ کام کر رہا تھا۔ انگلینڈ کے ہاتھوں بھارت کی شکست کے بعد ، جیسن ہولڈر ، کرس گیل اور آندرے رسل نے مجھ سے کہا کہ بھارت پاکستان کو سیمی فائنل کے لئے کوالیفائی کرتا نہیں دیکھنا چاہتا تھا۔

انہوں نے کہا کہ اس سے قبل انگلینڈ کے کمینٹیٹر ناصر حسین اور مائیکل آرتھٹن نے بھی اس وقت اس کی نشاندہی کی تھی، انہوں نے کہا کہ اگر آپ کرکٹ سے کھیلنے کی کوشش کرتے ہیں تو کرکٹ آپ کے ساتھ کھیلے گی۔

واضح رہے کہ  انگلینڈ کے اسٹار آل راؤنڈر بین اسٹوکس نے "آن فائر” کے نام سے ایک کتاب شائع کی ، جس میں انہوں نے انگلینڈ کے خلاف میچ میں بھارتی ٹیم کے ہتھکنڈوں پر سوال اٹھائے تھے۔

اسٹوکس کے مطابق ، اوپنر روہت شرما اور کپتان ویرات کوہلی نے جس انداز سے کھیل کھیلا وہ قابل تحسین تھا جبکہ یہ بھی کہا کہ وکٹ کیپر و بلے باز ایم ایس دھونی نے کھیل جیتنے کا کوئی ارادہ نہیں دکھایا، تاہم ، مشتاق احمد نے کہا کہ میرا خیال ہے کہ کوہلی کی قیادت میں ٹیم نے بھی اپنی باؤلنگ کے دوران جیتنے کا کوئی ارادہ نہیں دکھایا۔

مشتاق احمد نے کہا کہ میرے خیال میں جب بھارتی ٹیم بولنگ کر رہی تھی تو ان کا جیتنے کا کوئی ارادہ نہیں تھا۔ جب آپ دو یا تین ابتدائی وکٹیں حاصل کرتے ہیں تو آپ بطور کپتان اننگز سمیٹنے کی کوشش کرتے ہیں، ۔

انہوں نے کہا کہ ابتدائی وکٹیں لینے کے بعد آپ مخالف ٹیم کو شراکت قائم کرنے نہیں دیتے، انگلینڈ کے ابتدائی طور پر دو یا تین وکٹیں گنوا دینے کے بعد 337 رنز نہیں بننے چاہیے تھے۔

واضح رہے کہ 2019 کے ورلڈ کپ میں اگر بھارت نے انگلینڈ کو شکست دی ہوتی تو پاکستان کے ناک آوٹ کے مرحلے میں جانے کے امکانات بڑھ جاتے،

روہت شرما نے اس میچ میں 102 رنز بنائے تھے، لیکن اس کے باوجود بھارت انگلینڈ کی جانب سے دیے گئے 338 رنز کے ہدف کے مقابلے میں 31 سکور سے وہ میچ ہار گیا تھا،

    Chief Minister (8k + posts)

    It was obvious that coward Hindus don’t want to face Pakistan but Hopefully Mushtaq Ahmed consulted with Chris before making this revelation because this can jeopardize his career being a T20 specialist

    Chief Minister (15k + posts)

    Based on Chris Gale’s statement, WC must be given to Pakistan. We should be ashamed on our team’s performance rather blaming others.

OR comment as anonymous below

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے


24 گھنٹوں کے دوران 🔥

View More

From Our Blogs in last 24 hours 🔥

View More