ہر کرکٹ میچ فلموں کی طرح فکس ہوتا ہے،بھارتی بکی کا انکشاف

ہر کرکٹ میچ فلموں کی طرح فکس ہوتا ہے،سنجیو چاولہ کا انکشاف

بھارتی پولیس کے ہاتھوں گرفتار ہونے والے کرکٹ کے بکی سنجیو چاولہ نے دعویٰ کیا کہ کوئی میچ ایمانداری سے نہیں کھیلا جاتا ہر میچ فلمی کہانیوں کی طرح فکس ہوتا ہے۔ جتنے بھی میچ دکھائے جاتے ہیں وہ سب کے سب فکس ہوتے ہیں اور ایک بہت بڑا انڈر ورلڈ مافیا تمام مقابلوں پر اثر انداز ہوتا ہے اس نے کہا یہ اسی طرح ہے جیسے کسی فلم کیلئے ڈائریکشن دی جاتی ہے۔

سنجیو چاولہ نے کہا کہ اس کے دوست کلارا، دارا اور کمار بھی میچ فکسنگ میں ملوث رہے ہیں۔ بکی نے بتایا کہ وہ1993 میں انگلینڈ منتقل ہوا اور وہاں کے پوش علاقے میں پراپرٹی کا مالک ہے۔ اس نے کہا فکسنگ سے متعلق اس سے زیادہ تفصیل نہیں بتا سکتا کیونکہ اس کے ساتھ کام کرنے والے دیگر جرائم کی دنیا کے لوگ اسے قتل کرا سکتے ہیں۔

دہلی پولیس کے مطابق سنجیو چاولہ کو 20 سال کے طویل تعاقب کے بعد ریکی کر کے گرفتار کیا گیا ہے۔ پولیس نے کہا کہ معاملہ زیر تفتیش ہے اس لیے اس سے متعلق زیادہ معلومات نہیں دی جا سکتیں۔

    Senator (1k + posts)

    1999 se me ne cricket dekhna choor dai waja 1999 me aik match pakistan hara buri tara mere chacha ko hart attack ho gia thaa tv ke samne wo os waqt to bach gia thaa magar dora damage kar gia thaa mere chacha ko koi bi game dekhna waqt zaya karna hay

OR comment as anonymous below

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے


24 گھنٹوں کے دوران 🔥

View More

From Our Blogs in last 24 hours 🔥

View More