چاہل کو ’’بھنگی ‘‘ کہنا مہنگا پڑگیا، یوراج سنگھ کے خلاف مقدمہ درج

سابق بھارتی کرکٹر یوراج سنگھ کو بھارتی اسپنر یوزویندرا چاہل کو بھنگی کہنا مہنگا پڑگیا۔۔ یوراج سنگھ کے خلاف پولیس کیس درج

تفصیلات کے مطابق یوراج سنگھ نے لائیو سیشن میں روہت شرما کے ساتھ بات چیت میں چاہل اور کلدیپ یادیو دونوں کو بھنگی کہہ دیا جس پر ہنگامہ کھڑا ہوگیا۔۔

یہ مختصر کلپ ’’یووراج سنگھ مافی مانگو ‘‘ کے ساتھ سوشل میڈیا ٹوئٹر ٹرینڈ پر وائرل ہوا ہے۔

اگرچہ یوراج سنگھ نے چاہل اور کلدیپ سے مذاق کیا تھا لیکن بھارت میں انسانی حقوق کی تنظیموں اور سوشل میڈیا صارفین نے یوراج سنگھ کے ان الفاظ کو نسلی بدزبانی سے تعبیر کیا ہے، ان سے سوشل میڈیا پر معافی کا مطالبہ بھی کیا گیا تھا۔

اب یوراج کے خلاف دلت ذات کے حقوق کیلیے کام کرنے والے کارکن اور وکیل راجات کالسن نے پولیس میں باقاعدہ شکایت درج کراتے ہوئے ان کی گرفتاری کا بھی مطالبہ کیا ہے۔


  • Featured Content⭐


    24 گھنٹوں کے دوران 🔥


    From Our Blogs in last 24 hours 🔥


    >