دو منٹ لگتے ہیں کسی کی پتلون اتارنے میں ۔ رمیز راجہ کی سابق کرکٹرز کو وارننگ

سابق کرکٹر رمیز راجہ نے اپنے ساتھی کھلاڑیوں کو مشورہ دیتے ہوئے کہا ہے کہ مائیک بہت طاقتور میڈیم ہے اس کو احتیاط سے استعمال کیا جانا چاہیے۔

کمنٹیٹر رمیز راجہ نے اپنے یوٹیوب چینل پر ویڈیو میں کہا کہ ایک دو ساتھی کھلاڑیوں کو ایف آئی اے اور پی سی بی کی جانب سے کیسز کا سامنا کرنا پڑرہا ہے، ایک دو کھلاڑیوں نے حد بھی پار کرلی تھی۔

رمیز راجہ نے کہا کہ کھلاڑیوں نے یوٹیوب چینلز بنا لیے ہیں اس کو تعمیراتی سوچ سے استعمال کیا جائے، تنقید ہونی چاہیے مگر مثبت اور برائے اصلاح ہونی چاہیے، کسی کی ذات پر کیچڑ اچھالنے سے پرہیز کرنا چاہیے کیونکہ دو سیکنڈ لگتے ہیں کسی کی پتلون اتارنے میں ، ہمیں بہت احتیاط سے اپنے الفاظ کا استعمال کرنا چاہیے۔

انہوں نے کہا میں کمنٹری کرتا ہوں اس لیے بہت اچھے سے جانتا ہوں الفاظ کو کیسے استعمال کرنا ہوتا ہے، میں مانتا ہوں کھلاڑیوں کوبہت سی چیزوں پر غصہ ہوتا ہے، ان کے اندر بہت کچھ بھرا ہوتا ہے مگر اس سب کو نکالنے کیلئے مناسب الفاظ کا استعمال کیا جانا چاہیے ورنہ ماضی کے سپاٹ فکسنگ اسکینڈل کے منظر عام پر آنے کی طرح سوائے میڈیا کو خبریں ملنے کے کچھ بھی نہیں ہوتا۔

  • blame game no it’s more like the dirt is coming out of the closet, if you are corrupt you should be worried and if you are not you should not worry about what’s coming out of the closets. What ever is in those closets are what the X cricketers Put  inside

  • Justice Qayyum report wow lol,  in his report justice mentioned that wasim akram his favourite player sooooooooo just fine……………

    Justice Qayyum phone call with Mian Mohd Shahbaz Shareef, lol


  • Featured Content⭐


    24 گھنٹوں کے دوران 🔥


    From Our Blogs in last 24 hours 🔥


    >