کرکٹ شائقین کیلئے اچھی خبر، لاہور قلندرز کا ڈبل وکٹ ٹورنامنٹ کا اعلان

پی ایس ایل کی فرنچائز لاہور قلندرز نے ڈبل وکٹ کرکٹ ٹورنامنٹ کرانے کا اعلان کر دیا ہے۔سی ای او لاہور قلندرز عاطف رانا نے بتایا کہ لاہور قلندرز کے ورچوئل ٹیلنٹ ہنٹ پروگرام قلندر کے سکندر کے چھٹے ہفتے کے ٹرائلز کے موقع پر ڈبل وکٹ کرکٹ ٹورنامنٹ کا اعلان کیا گیا ہے.

ڈائریکٹر لاہور قلندرز عاقب جاوید نے بتایا کہ ڈبل وکٹ ٹورنامنٹ کورونا وائرس کے کنٹرول ہونے پر کرایا جائے گا. اس ٹورنامنٹ میں قلندر کے سکندر پروگرام کے تحت منتخب ہونے والے16 کھلاڑی شامل ہوں گے۔لاہور قلندرز کے کرکٹرز بھی ڈبل وکٹ کرکٹ ٹورنامنٹ میں حصہ لیں گے، جن میں کپتان سہیل اختر، فخرزمان، سلمان بٹ، شاہین شاہ آفریدی، حارث رؤف، عثمان شنواری، محمد حفیظ شامل ہوں گے.

سی ای او لاہور قلندرز عاطف رانا نے کہا کہ کورونا کے باوجود ٹیلنٹ سامنے لانے کا سلسلہ جاری رکھا گیا ہے، قلندرز کے سکندرز کے نوجوانوں کو انٹر نیشنل کھلاڑیوں سے سیکھنے کا موقع ملے گا.

ورچوئل ٹیلنٹ ہنٹ پروگرام کے تحت چار بیٹسمینوں میں علی شاہد بٹ، محمد طہٰ، ثاقب جمیل اور احسن بھٹی، بولروں میں محمد بلال، الفت حسین شاہ، عامر بروہی اور شہاب، سپنرز میں عمر لوہیہ، سید جعفری، اسد سکندر اور اسفند مہران جب کہ چار وکٹ کیپرز میں مقبول احمد، یاور بشیر حمزہ اکبر اور رضا المصطفیٰ شامل ہیں۔


  • Featured Content⭐


    24 گھنٹوں کے دوران 🔥


    From Our Blogs in last 24 hours 🔥


    >