اشانت شرما نے میرے رنگ سے متعلق جملے کسے، ڈیرن سیمی کا انکشاف

اشانت شرما نے میرے رنگ سے متعلق جملے کسے، ڈیرن سیمی کا انکشاف

سابق ویسٹ انڈین آل راؤنڈر ڈیرن سیمی نے انکشاف کیا ہے کہ آئی پی ایل کے دوران میں نسلی تعصب کا نشانہ بنا ہوں، میرے رنگ پر بھارتی باؤلر اشانت شرما میرے لیے توہین آمیز لفظ استعمال کرتے تھے۔

انسٹا گرام پر جاری اپنی ویڈیو میں ڈیرن سیمی کا کہنا تھا کہ میں نے سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو دیکھی جس میں حسن منہاج نامی ایک شخص سیاہ فام لوگوں سے متعلق بات کررہا تھا اس نے بتایا کہ ان کے ملک میں ہم سیاہ فام افراد کو کس گھٹیا اور بے عزت کرنے والے لفظ سے پکارا جاتا ہے،جسے سن کر مجھے بہت برا لگا۔

ڈیرن سیمی نے کہا کہ یہ لفظ سن کر مجھے اچانک یاد آیا کہ آئی پی ایل کے دوران میرے کچھ ساتھی کھلاڑی میرے لیےاس لفظ کا استعمال کرتے تھے، میں اس کا مطلب طاقتور گھوڑا، یا ایسا ہی کچھ سمجھتا تھا، لیکن اب مجھے پتا چلا یہ ایک برا لفظ ہے، میں ان تمام لوگوں کو پیغام بھیجنے والا ہوں، وہ جانتے ہیں وہ کون ہیں ، میں مانتا ہوں جب مجھے اس لفظ سے پکارا جاتا تھا تب مجھے اس کا مطلب نہیں پتا تھا اور مجھے اس لیے فرق نہیں پڑتا تھا۔

پشاور زلمی کےہیڈ کوچ ڈیرن سیمی نے کہا کہ یہ سب لوگوں پر لاگو نہیں ہوتا میں نے جب سے یہ لفظ سنا ہے مجھے غصہ آرہا ہے، مجھے اب پتا چلا یہ سیاہ فام کی توہین کیلئے استعمال ہونے والا لفظ ہے، جب میرے اور سری لنکا کے کھلاڑی تیسارا پریرا کو اس لفظ سے پکارا جاتا تھا تو باقی کھلاڑی ہنسنے لگتے تھے، میں سوچتا تھا سب ساتھی ہنس رہے ہیں یہ ضرور کوئی مزیدار بات ہوگی، میں ان سب سے پوچھنا چاہتا ہوں کہ جب وہ میرے لیے یہ لفظ استعمال کرتے تھے تو کیا ان کی نیت اور مطلب وہی ہوتا تھا جو اس لفظ کا ہے، اگر واقعی ایسا تھا تو مجھے بہت مایوسی ہوگی۔

انہوں نے مزید کہا کہ مجھے یقینا بہت غصہ ہے اور ان سب لوگوں کو مجھ سے معافی مانگنی چاہیے کیونکہ میں آپ سب لوگوں کو اپنے بھائیوں جیسا سمجھتا تھا، مجھ سے بات کریں اور اپنی صفائی دیں۔

انہوں نےا پنی ویڈیو میں کسی کھلاڑی کا نام نہیں لیا لیکن ان کی ویڈیو کے بعد ایک تصویر وائرل ہونا شروع ہوئی جو بھارتی باؤلر اشانت شرما کے انسٹا گرام سے پوسٹ کی گئی تھی اس میں اشانت نے لکھا تھا "میں، بھووی، کالو اور گن سن رائزرز”، اس تصویر میں اشانت کے ساتھ بھارتی باؤلر بھووی نیشور کمار، ڈیرن سیمی اور ڈیل سٹین تھے۔

اس کے علاوہ ڈیرن سیمی نے 2014 میں ہی بھارتی کرکٹر وی وی ایکس لکشمن کو ان کی سالگرہ وش کرتے ہوئے ٹویٹر پیغام میں اپنے لیے’کالو’ کا لفظ استعما ل کیا تھا۔

ڈیرین سیمی امریکی شہری جارج فلائڈ کی ہلاکت اور نسلی امتیاز پر اپنی آواز اٹھاتے رہے ہیں، انہوں نے امریکہ میں سیاہ فام افراد کے احتجاجی مظاہروں کی حمایت کا اعلان بھی کیا تھا۔


  • Featured Content⭐


    24 گھنٹوں کے دوران 🔥


    From Our Blogs in last 24 hours 🔥


    >