کرونا کے باعث کرکٹ قوانین تبدیل،گیند کو تھوک سے چمکانے پر اب پڑے گی رنز کی پنالٹی

آئی سی سی نے کرونا کے خطرات اور پھیلاؤ سے نمٹنے کیلئے کرکٹ قوانین تبدیل کردیئے،نئے قوانین کا اعلان کردیا گیا۔ نئے قوانین کے تحت کھلاڑیوں کو گیند  کو چمکانے کیلئے  تھوک لگانے کی اجازت نہیں ہوگی۔ اگر کسی کھلاڑی سے غلطی سے ایسا کیا تو دو بار وارننگ دی جائے گی تیسری بار پانچ رنز کی پنالٹی  عائد ہوگی۔ جبکہ امپائرز کھیل دوبارہ شروع کرنے سے قبل گیند کو صاف کرنے کی ہدایت بھی کریں گے۔

آئی سی سی نے نیوٹرل امپائرکا قانون بھی فی الوقت ختم کردیا ۔ دونوں امپائر میزبان ملک کے ہونگے، دوسری جانب  کم تجربہ رکھنے والے امپائرز کی وجہ سے ٹیموں کو ہر اننگز میں اضافی ریویو ملے گا۔ ٹیموں کو ٹیسٹ میچز میں دو کے بجائے تین ریویو ملیں گے۔ جبکہ ون ڈے میں دو ریویو کئے جائیں گے۔کرونا کی علامات ظاہر ہونے پر متبادل کھلاڑیوں کو لینے کی اجازت ہوگی۔


  • Featured Content⭐


    24 گھنٹوں کے دوران 🔥


    From Our Blogs in last 24 hours 🔥


    >