’’میرا کریئر میری مرضی‘‘ محمد حفیظ نے یہ جواب کسے دیا؟

تفصیلات کے مطابق پاکستانی کرکٹ ٹیم کے سینئر بیٹسمین محمد حفیظ جن کو پروفیسر کے نام سے بھی جانا جاتا ہے کا ریٹائرمنٹ کا مشورہ دینے والوں کو جواب دیتے ہوئے کہنا تھا کہ ” میرا کیرئیر میری مرضی”

آل راؤنڈر محمد حفیظ کا کہنا تھا کہ جب تک فٹ ہوں پرفارم کرتا رہوں گا، میں نہ تو کسی کے کہنے پر کرکٹ کھیلتا ہوں اور نہ ہی کسی کے کہنے پر ریٹائرمنٹ لے لوں گا، جب تک فٹ ہو کرکٹ کھیلتا رہوں گا، میرے کرکٹ کھیلنے یا نہ کھیلنے سے کسی کو کوئی مسئلہ نہیں ہونا چاہیے۔

محمد حفیظ نے لگے ہاتھوں اپنی ریٹائرمنٹ کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ رواں سال ہونے والے ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے بعد میں ریٹائرمنٹ لے لوں گا اور میں اپنے اس فیصلے پر قائم ہوں، تاہم اگر میں ورلڈ کپ رواں سال کی بجائے اگلے سال بھی ہوتا ہے تو خود کو فٹ رکھنے کی کوشش کروں گا اور اپنے آخری ورلڈ کپ کو یادگار بنانے کی بھرپور تیاری کروں گا۔

پاکستان کرکٹ ٹیم کے دورہ انگلینڈ پر بات کرتے ہوئے محمد حفیظ کا کہنا تھا کہ دعا ہے کہ انگلینڈ کے دورے کے دوران تمام کھلاڑی کرونا وائرس سے محفوظ رہے اور اس عالمی خطرناک وبا کے باعث کرکٹ کی دنیا میں جو بھی تبدیلی آئے گی اسے ہر صورت قبول کرنا ہوگا، تاکہ کسی طرح سے کھیل کے میدانوں کو آباد رکھا جا سکے۔

اپنی گفتگو کے دوران پروفیسر کا اپنی خواہش کا اظہار کرتے ہوئے کہہ رہا تھا کہ میری خواہش ہے کہ پاکستان کے اس سکواڈ کا حصہ بنو جو ورلڈ کپ کی فاتح ٹیم کہلائے، تاہم اگر انہیں دورہ انگلینڈ کے لیے ٹیسٹ کرکٹ کھیلنے کے لیے کہا جاتا ہے تو ضرور کھیلیں گے کیونکہ دورہ انگلینڈ ہمارے لئے اپنی نوعیت کا مختلف دورہ ہوگا کیونکہ اس دورے کے دوران روایتی کرکٹ سے ہٹ کر کرکٹ کھیلی جائے گی۔


  • Featured Content⭐


    24 گھنٹوں کے دوران 🔥


    From Our Blogs in last 24 hours 🔥


    >