آسٹریلیا کی سڑکوں کے نام پاکستانی لیجنڈ کھلاڑیوں کے نام سے منسوب

 

آسٹریلیا کی سڑکوں کے نام پاکستانی لیجنڈ کھلاڑیوں کے نام پر رکھ دیے گئے

تفصیلات کے مطابق کرکٹ کی دنیا میں آسٹریلیا کے سب سے مشہور شہر میلبورن کی سڑکوں کے نام پاکستان کے لیجنڈ کھلاڑیوں کے ناموں پر رکھ دیے گئے ہیں، آسٹریلیا کے اہم شہر کو دنیا کرکٹ میں بھی اہم مقام حاصل ہے۔

آسٹریلیا کے شہر میلبورن کی سڑکوں کے نام پاکستانی کھلاڑیوں کے ناموں سے منسوب کرنے کی تصدیق آسٹریلیا کے ہائی کمشنر برائے پاکستان ڈاکٹر جیوفری شا نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹویٹر پر ٹویٹ کرتے ہوئے۔

ڈاکٹر جیوفری شا نے ٹویٹر پر ٹویٹ کرتے ہوئے آسٹریلیا کی سڑکوں کا نام پاکستانی لیجنڈ کھلاڑیوں کے ناموں سے منسوب کرنے پر خوشی کا اظہار کرتے ہوئے لکھا کہ ” مجھے یہ دیکھ کر بے حد خوشی ہوئی ہے کہ آسٹریلیا کی سڑکیں پاکستان کے لیجنڈ کھلاڑیوں کے ناموں سے منسوب کی گئی ہیں”۔

آسٹریلیا کے کمشنر برائے پاکستان ڈاکٹر جیوفری شا کاٹ آپ نے ٹوئٹر پر جاری پیغام میں مزید کہنا تھا کہ "آسٹریلیا کے شہر میلبورن کی سڑکوں کو پاکستانی کھلاڑیوں کے نام سے منسوب کرنا پاکستان اور آسٹریلیا کے دوستانہ تعلقات اور کھیل کے ذریعے جڑے رہنے کی طاقت کی نشانی ہے”۔

آسٹریلیا کے شہر میلبورن کی سڑکوں کے نام جن پاکستانی لیجنڈ کھلاڑیوں کے ناموں پر رکھے گئے ہیں ان میں جاوید میاں داد ، سابق کپتان انضمام الحق ، راولپنڈی ایکسپریس شعیب اختر ، سوئنگ کے سلطان وسیم اکرم اور پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان اور موجودہ وزیراعظم عمران خان شامل ہیں۔

آسٹریلیا کی سڑکوں کے نام پاکستانی لیجنڈ کھلاڑیوں کے نام پر رکھ دیے گئے


Featured Content⭐


24 گھنٹوں کے دوران 🔥


From Our Blogs in last 24 hours 🔥


>