ہم نے2011 کا ورلڈ کپ فائنل بھارت کو بیچ دیا تھا ۔ سری لنکا کے سابق وزیر کھیل کا انکشاف

 

سری لنکا کے سابق وزیر کھیل نے انکشاف کیا ہے کہ سری لنکن کرکٹ ٹیم نے 2011 ورلڈ کپ کا فائنل بیچ دیا تھا۔

مہیندانندانے 2011 میں وزیر کھیل تھے انہوں نے ورلڈ کپ فائنل کے مبینہ طور پر فکس کیے جانے کا انکشاف کیا ، اس سے پہلے یہ انکشاف سابق کپتان رانا ٹنگا نے کیا تھا، سابق وزیر کھیل نے دنیا ئے کرکٹ کی سب سے بڑی فکسنگ میں سے ایک کا انکشاف کرتے ہوئے کہا کہ” میں آپ کو آج یہ بتاتا ہوں کہ ہم نے 2011 ورلڈ کپ کا فائنل بیچا، حالانکہ میں تب وزیر کھیل تھا میں یہ جانتا تھا”۔

مہیندانندا کا جو اس وقت وزیر کھیل تھے آج وہ سری لنکا کے وزیر توانائی ہیں ان کا کہنا تھا کہ میں یہ راز افشا نہیں کرنا چاہتا تھا، ہم 2011 میں جیت کے قریب تھے، مگر ہم نے وہ میچ بیچ دیا، مجھے لگتا ہے کہ مجھے اس بارے میں بات کرلینی چاہیے، میں کھلاڑیوں کے نام نہیں لیتا مگر کچھ لوگ اس ڈیل کا حصہ تھے”۔

2011 کے ورلڈ کپ فائنل میں سری لنکا انڈیا کے ہاتھوں چھ وکٹوں سے ہار گیا تھا۔

اس سے قبل سابق سری لنکن کپتان رانا ٹنگا جو اس میچ کے دوران کمنٹیٹر کے فرائض سرانجام دے رہے تھے انہوں نے تحقیقات کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا تھا کہ میں اس وقت کوئی بھی راز شیئر نہیں کرسکتا، مگر میں ایک روز ایسا ضرور کروں گا، اس کی تحقیقات ضرور ہونی چاہیے، کھلاڑیوں کو ایسا گند چھپانا نہیں چاہیے”۔

سری لنکا نے اس میچ میں پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 50 اوورز میں 6 وکٹوں کے نقصان میں 274 رنز بنائے ، بھارت کی اننگز کے شروع میں ہی سٹار بیٹسمین سچن ٹنڈولکر کو پولین لوٹا کر سری لنکن ٹیم ایک مضبوط پوزیشن میں آگئی تھی، مگر بھارتی ٹیم نے ڈرامائی انداز میں میچ کی صورتحال کو بدلا اور 6 وکٹوں سے یہ میچ جیت لیا۔


  • Featured Content⭐


    24 گھنٹوں کے دوران 🔥


    From Our Blogs in last 24 hours 🔥


    >