یاسمین راشد کے لاہوریوں سے متعلق بیان پر رمیزراجا کی رائے شماری

وزیر صحت پنجاب یاسمین راشد کرونا وائرس کے حوالے سے لاہوریوں سے سخت نالاں ہیں,حال ہی میں انہوں نے اس حوالےسے ایک بیان دیا جس پرپاکستان کے سابق کرکٹر اور کمنٹیٹر رمیز راجا بھی متفق نظر آئے ۔ رمیز راجا نے وزیر صحت پنجاب کے بیان سے متعلق رائے شماری کی۔

17 جون کو رمیز راجا نے ٹویٹ پر یاسمین راشد کے بیان سے متعلق رائے شماری کرائی، جس میں انہوں نے لوگوں سے پوچھا کہ کتنے لوگ صوبائی وزیر کے بیان کو صحیح سمجھتے ہیں؟ جس پر 15 ہزار 492 لوگوں نے رائے شماری میں حصہ لیا۔ 85 فیصد افراد ’متفق‘ ہوئے تو 15 فیصد نے’نہیں‘ کا انتخاب کیا۔

رمیز راجا نے رائے دینے والوں کا شکریہ ادا کرتے ہوئے لکھا کہ ووٹنگ کے نتائج کے مطابق وہ بھی یاسمین راشد کے بیان سے متفق ہیں۔

رواں ہفتے لاک ڈاؤن اور ایس او پیز سے متعلق ایک سوال پر یاسمین راشد نے لاہور کے شہریوں سے متعلق سخت جملوں کا استعمال کیا تھا۔ یاسمین راشد کا کہنا تھا کہ ہمارا موازنہ باہر کے لوگوں کے ساتھ نہیں کیا جا سکتا۔ ہم ایسی قوم ہیں جو بالکل بات نہیں مانتے,خاص طور پر لاہوریے ایک علیحدہ مخلوق ہیں اللہ کی۔۔ وہ تو بالکل کوئی بات سننے کو تیار ہی نہیں ہوتے اور ہر چیز کو بطورِ تماشہ دیکھتے ہیں یہ بہت افسوسناک ہے۔لاہور کی مخلوق کا طرزِ زندگی اور کلچر کچھ مختلف ہے


  • Featured Content⭐


    24 گھنٹوں کے دوران 🔥


    From Our Blogs in last 24 hours 🔥


    >