سرفراز احمد کی بیٹے کے ساتھ ویڈیو نے دل جیت لئے، ویڈیو وائرل

سرفراز احمد کی بیٹے کے ساتھ ویڈیو نے دل جیت لئے، ویڈیو وائرل ہوگئی

پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان سرفراز احمد کا تین سال قبل جیتی جانے والی چمپیئنز ٹرافی کے فائنل کی یادیں تازہ کرنے کا انوکھا انداز,فائنل میچ کے حوالے سے بیٹے کے ساتھ خوبصورت ویڈیو بنائی جس میں سرفراز نے بیٹے عبداللہ سے سوالات پوچھے جس کا جوابات عبداللہ نے بڑے اعتماد کے ساتھ دیئے، عبداللہ کے جوابات نے سب کو حیران کردیا، سوشل میڈیا پر عبداللہ کو بھرپور پذیرائی مل رہی ہے

عبداللہ سے سوال کئے گئے کہ آج کے دن ہم نے کیا جیتا جس پر معصوم عبداللہ نے کہا کہ آج کے دن ہم نے چمپینز ٹرافی جیتی۔ عبداللہ نے یہ بھی بتایا کہ فائنل میں کس کھلاڑی نے سنچری ، کس نے ففٹی بنائی؟ کس کس نے فائنل میں وکٹیں حاصل کیں۔

ویڈیو دیکھ کر ایسا لگتا ہے کہ سرفراز کے صاحبزادے عبداللہ چھوٹی سی عمر میں ہی کرکٹ میں بہت دلچسپی لیتے ہیں اور وہ بڑے ہوکر کرکٹ کو ہی بطور کیرئیر اپنائیں گے۔

تین سال پہلے قبل18 جون 2017 کو لندن میں کھیلی جانے والی چیمپئنز ٹرافی کے فائنل میں پاکستان نے سرفراز احمد کی قیادت میں اپنے روایتی حریف بھارت کو یکطرفہ مقابلے میں 180 رنز سے شکست دے کر کامیابی حاصل کی تھی۔


  • Featured Content⭐


    24 گھنٹوں کے دوران 🔥


    From Our Blogs in last 24 hours 🔥


    >