عمران خان کا سامنا کرنے کیلئے میں نے اپنی شرٹ کے نیچے سینے پر تولیہ رکھ لیا تھا، سائمن ہیوجز

عمران خان کا سامنا کرنے کیلئے میں نے اپنی شرٹ کے نیچے سینے پر تولیہ رکھ لیا تھا، سائمن ہیوجز

انگلینڈ کے سابق کرکٹر سائمن ہیوجز کا کہنا ہے کہ ایک میچ کے دوران پاکستانی کپتان کو غصہ دلا کر ان کا سامنا کرنانہایت خوف زدہ تھا۔

انگلینڈ کے 60 سالہ سابق کرکٹر کا کہنا تھا کہ انگلینڈ کاؤنٹی انکاؤنٹر کے دوران ایک میچ میں میرے کپتان کی وجہ سے عمران خان کو غصہ آگیا جس کے بعد میں بیٹنگ پر میں اتنا خوفزدہ تھا کہ بیٹنگ کیلئے آنے سے پہلے جتنی سیفٹی کرسکتا تھا کی تھی یہاں تک کہ میں نے اپنے سینےکو بچانے کیلئے شرٹ کے نیچے تولیہ بھی رکھا ہوا تھا۔

سائمن ہیوجز کا کہنا تھا کہ ہوا کچھ یوں میں اپنا 7 اوورز کا ایک اسپیل مکمل کرچکا تھا جب میرے کپتان نے مجھے باؤلنگ سے ہٹادیا، چونکہ اس دن میں اپنی ٹیم میں واحد تیز ترین باؤلر تھا ، عمران خان نے مجھ سے پوچھا کیا آپ باؤلنگ سے ہٹ رہے ہیں، میں نے جواب دیا کہ ہاں ۔

برطانوی کرکٹر کا کہنا تھا کہ عمران خان نے میرے باؤلنگ سے ہٹنے پر اپنا ہیلمٹ ہٹا کر اپنے لیے فلوپی ہیٹ منگوایا اور بیٹنگ شروع کی، ایک اوور بعد میرے کپتان نے پھر سے مجھے گیند دی اور کہا ایک اور اوور کرو، میں نے اپنے کپتان کی ہدایات کے مطابق اوور کی تیسری گیند ایک باونسر پھینکی عمران خان اپنے ہیٹ کے باعث اس سے چوک گئے، انہوں نے گیند سے بچنے کیلئے اپنے سر کو پیچھے کی جانب جھٹکا دیا جس کی وجہ سے ان کا ہیٹ سر سے اتر کر وکٹ پر لگا اور وہ آؤٹ ہوگئے۔

عمران خان کا سامنا کرنے کیلئے میں نے اپنی شرٹ کے نیچے سینے پر تولیہ رکھ لیا تھا، سائمن ہیوجز

ان کا مزید کہنا تھا کہ اس طرح آؤٹ ہونے پر عمران خان کو شدید غصہ آیا، اور جب میں اپنی ٹیم کی طرف سے 10ویں نمبر پر بیٹنگ کرنے آیا تو عمران خان باؤلنگ کررہے تھے،میں میدان میں آنے سے پہلے اپنی جتنی سیفٹی کرسکتا تھا میں نے کی، یہاں تک کے میں نے اپنے سینے کو بچانے کیلئے شرٹ کے نیچے تولیہ بھی رکھا ، مگر اس سے بھی کوئی فائدہ نہیں ہوا۔

سائمن نے مزید کہا کہ عمران خان نے میرے خلاف بہت ہی اٹیکنگ فیلڈ سیٹ کی ، اور میرے لیے وہاں کھڑے رہنا ناممکن ہورہا تھا، میں بہت ڈر محسوس کررہا تھا مجھے پتا تھا میرے ساتھ کیا ہونے والا ہے، میں نے عمران خان سے بازو کے اوپر والے حصے، سر کو بچاتے ہوئے گلوز پر گیند کھائی ، اور اس کی اگلی گیند پر میں آوٹ ہوگیا ، میں نے فیلڈر کا شکریہ ادا کیا کہ اس نے مجھے بچا لیا۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ عمران  خان کو یہ واقعہ انکاؤنٹر کے دوسرے سیزن میں بھی یاد رہا جس وجہ سے مجھے اپنی حرکت پر پچھتاوا ہوا کہ میں نے ایک لیجنڈ کو باونسر مارا، عمران نے اس کے بعد مجھے دو بار اپنی کامیاب گیندوں سے پچھاڑا، اس کے بعد میں نے اپنے کپتان کی ایسی کوئی بیوقوفانہ ہدایت نہیں سنی۔


  • Featured Content⭐


    24 گھنٹوں کے دوران 🔥


    From Our Blogs in last 24 hours 🔥


    >