پاکستان کرکٹ ٹیم کے تین کھلاڑیوں کا کورونا ٹیسٹ مثبت آگیا

تفصیلات کے مطابق پاکستان کرکٹ ٹیم کے تین کھلاڑیوں میں کرونا وائرس کی تشخیص ہوئی ہے، پی سی بی کی جانب سے جاری کردہ اعلامیہ کے مطابق حیدرعلی، حارث رؤف اور شاداب خان کا کورونا ٹیسٹ مثبت آگیا ہے، ٹیسٹنگ سے قبل تینوں کھلاڑیوں میں کوویڈ 19 کی کوئی علامات نہیں پائی گئی تھیں، تینوں کھلاڑیوں کا  ٹیسٹ اتوار کو ہوا تھا۔

پی سی بی کی جانب سے جاری کردہ اعلامیہ میں مزید کہا گیا ہے کہ تینوں کھلاڑیوں کو فوری طور پر سیلف آئسولیشن میں جانے کی ہدایت کردی گئی ہے جبکہ پی سی بی کا میڈیکل پینل اس سلسلے میں تینوں کھلاڑیوں سے مکمل رابطے میں رہے گا اور گاہے بگاہے ان کا ٹیسٹ کرتا رہے گا اور تینوں کھلاڑیوں کے ٹیسٹ کے حوالے سے پی سی بی کو بروقت آگاہ بھی کرتا رہے گا۔

اعلامیہ کے مطابق قومی کرکٹ ٹیم کے دیگر دو کھلاڑی عثمان شنواری اور عماد وسیم کا کرونا ٹیسٹ منفی آیا ہے، جنہیں 24 جون کو لاہور پہنچنے کی ہدایت کر دی گئی ہے۔ پی سی بی کے مطابق شعیب ملک، کلف ڈیکن اور وقار یونس کےعلاوہ اسکواڈ میں شامل دیگر تمام کھلاڑیوں اور آفیشلز کے کرونا وائرس کے ٹیسٹ آج مکمل کرلیے گئے ہیں، جن کا نتیجہ آنے کے بعد آگے کی صورتحال طے کی جائے گی۔

پی سی بی کے مطابق انگلینڈ کے ٹور کے لیے اعلان کرتا اسکواڈ میں شامل دیگر کھلاڑیوں اور آفیشلز کے کرونا وائرس کے ٹیسٹ چار مختلف شہروں راولپنڈی، پشاور، لاہور اور کراچی میں لیے گئے ہیں۔


  • Featured Content⭐


    24 گھنٹوں کے دوران 🔥


    From Our Blogs in last 24 hours 🔥


    >