دس کھلاڑیوں کا کرونا ٹیسٹ مثبت آنے پر کن کھلاڑیوں کو ٹیم میں شامل کیا جائے گا؟

دورہ انگلینڈ سے پہلے قومی کرکٹ ٹیم کے تمام کھلاڑیوں کا کرونا کا ٹیسٹ کیا گیا، جس کے بعد قومی ٹیم کے دس کھلاڑیوں میں کرونا وائرس کی تصدیق کی گئی، دس کھلاڑیوں کا کرونا ٹیسٹ مثبت آنے پر اب پی سی بی کو کھلاڑیوں کے متبادل کی تلاش ہے۔

قومی سلیکشن کمیٹی نے قومی سکواڈ میں کرونا وائرس کا شکار کھلاڑیوں کے متبادل کھلاڑیوں کی تلاش کر کے ان کو سکواڈ میں شامل کرنے کا ٹاسک ہیڈ کوچ مصباح الحق کو دے دیا  ہے۔

ریڈ بال کی مناسبت سے قومی سکواڈ میں فاسٹ باؤلرز کو شامل کیے جانے کا امکان ہے، جن کھلاڑیوں کو شامل کیے جانے کا امکان ہے ان میں جنید خان، تابش خان اور احسان عادل کے نام زیر غور ہیں۔

قومی ٹیم کے جن کھلاڑیوں میں کرونا وائرس کی تصدیق ہوئی ہے، ان میں حیدر علی، حارث رؤف، شاداب خان، وہاب ریاض، محمد حفیظ، فخر زمان، عمران خان ، کاشف بھٹی، وکٹ کیپر محمد رضوان شامل ہیں، جن کو پی سی بی کے حکام نے آئسولیشن میں جانے کا کہہ دیا ہے۔

  • Thanks for PCB to appoint Misbah ul Haq as a chief coach and selector on merit. I hope within few years once he learned this job will be fired and we will hire another on merit.


  • Featured Content⭐


    24 گھنٹوں کے دوران 🔥


    From Our Blogs in last 24 hours 🔥


    >