کورونا کی نیگیٹو رپورٹ شیئر کرنے پر پی سی بی حکام محمد حفیظ پر برہم

کورونا کی نیگیٹو رپورٹ ٹوئٹر پر شیئر کرنے پر پی سی بی حکام کا محمد حفیظ پر اظہار برہمی

دورہ انگلینڈ سے قبل کھلاڑیوں کا کورونا ٹیسٹ کرایا گیا تو7 پاکستانی کرکٹرز کا کورونا ٹیسٹ مثبت آگیا جن میں محمد حفیظ، فخر زمان، کاشف بھٹی، عمران خان، محمد حسنین، وہاب ریاض اور محمد رضوان کے نام شامل ہیں۔ پی سی بی کی جانب سے کرائے جانے والے ٹیسٹ کے بعد محمد حفیظ نے اپنے طور پر دل کی تسلی کے لیے پرائیویٹ لیبارٹری سے ٹیسٹ کرایا تو ان کا کورونا ٹیسٹ منفی آیا۔

کرکٹر محمد حفیظ نے نیگیٹوآنے والی رپورٹ ٹوئٹر پر شیئر کر دی اور لکھا کہ پی سی بی کی جانب سے کیے گئے کورونا ٹیسٹ کی رپورٹ مثبت آئی تھی تاہم دل کی تسلی کے لیے ذاتی طور پر دوبارہ ٹیسٹ کروانے کے لیے اپنے اہل خانہ کے ہمراہ گیا۔ انہوں نے رپورٹ شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ اللہ کے شکر سے میرا اور میرے گھر والوں کے کورونا ٹیسٹ کا نتیجہ منفی آیا ہے، اللہ ہم سب کو محفوظ رکھے۔

اس ٹویٹ کے شیئر کیے جانے پر پی سی بی حکام نے اظہار ناراضی کرتے ہوئے چیف ایگزیکٹو وسیم خان نے محمد حفیظ کو فون کی اور خوب کلاس لی اورکہا کہ ٹویٹ سے پاکستانی ٹیسٹنگ نظام کی جگ ہنسائی ہوئی، رپورٹ پبلک کرنے سے پہلے آپ کو پی سی بی سے بات کرنی چاہیے تھی، اس قدم سے مایوسی ہوئی ہے، اس معاملے کا تفصیلی جائزہ لیں گے۔

جس پر محمد حفیظ نے جواب دیا کہ وہ مثبت رپورٹ آنے پر بہت تناؤ میں تھے، ایک آفیشل سے رابطہ کیا لیکن کوئی فوری ردعمل سامنے نہیں آیا جس پر ایسا کیا۔

ذرائع کے مطابق رپورٹ منفی آنے کے باوجود محمد حفیظ نے پی سی بی کی ہدایات کے تحت خود کو ایک الگ کمرے میں قرنطینہ کر رکھا ہے۔


  • Featured Content⭐


    24 گھنٹوں کے دوران 🔥


    From Our Blogs in last 24 hours 🔥


    >