محمد حفیظ کی آن لائن پریس کانفرنس کے دوران 14 بار کھانسی

کورونا ٹیسٹ منفی ہونے کا دعویٰ کرنے والے محمد حفیظ کی آن لائن پریس کانفرنس کے دوران14 بار کھانسی

ویسے تو کرکٹر محمد حفیظ بضد ہیں کہ وہ کورونا کے شکار نہیں مگر گزشتہ روز ہونے والی آن لائن پریس کانفرنس کے دوران محمد حفیظ کا بار بار کھانسنا اس معاملے پر سوالیہ نشان ہے۔ کچھ روز قبل پی سی بی کی جانب سے دورہ انگلینڈ پر روانگی سے پہلے پاکستانی کھلاڑیوں کی کوویڈ19 ٹیسٹنگ کی گئی جس میں محمد حفیظ سمیت 7 کھلاڑیوں کا کورونا ٹیسٹ مثبت آیا۔

بہرحال محمد حفیظ نے پی سی بی کی ہدایت پر خود کو قرنطینہ تو کیا مگر ساتھ ہی ساتھ اپنے دل کی تسلی کے لیے ذاتی طور پر نجی لیبارٹری سے ٹیسٹ کرا لیا جو کہ منفی آیا اس ٹیسٹ کی رپورٹ کو محمد حفیظ نے ٹوئٹر پر شیئر کر دیا۔

بعد ازاں اس معاملے پر چیف ایگزیکٹو پی سی بی وسیم خان نے محمد حفیظ کی خوب کلاس لی اور کہا کہ ان کو یہ ٹیسٹ رپورٹ سوشل میڈیا پر شیئر نہیں کرنی چاہیے تھی اس طرح پاکستانی ٹیسٹنگ سسٹم پر سوالات اٹھ سکتے ہیں۔

مگر کل شام ہونے والی ایک آن لائن پریس کانفرنس کے دوران محمد حفیظ بار بار کھانسی کرتے رہے اور صحافیوں کے مطابق انہوں نے اس پریس کانفرنس کے دوران 14 بار کھانسی کی اور اپنے دعوے پر ڈٹے رہے کہ وہ کورونا کا شکار نہیں ہیں بلکہ یہ تو صرف خشک کھانسی ہے جس کے لیے وہ تازہ پانی کا استعمال جاری رکھے ہوئے ہیں۔ محمد حفیظ نے صحافیوں سے یہ بھی کہا کہ اس میں پریشانی کی کوئی بات نہیں ہے۔


  • Featured Content⭐


    24 گھنٹوں کے دوران 🔥


    From Our Blogs in last 24 hours 🔥


    >