محمد حفیظ کا کرونا ٹیسٹ معمہ بن گیا، ایک بار پھر مثبت

لاہور: محمد حفیظ کا کورونا ٹیسٹ معمہ بن گیا، کرکٹ بورڈ سے منسلک لیب میں محمد حفیظ کا کرونا ٹیسٹ پھر مثبت

ذرائع کے مطابق پاکستان کرکٹ بورڈ سے منسلک لیب نے محمد حفیظ کے پہلے سیمپل کا دوبارہ ٹیسٹ کیا تو نیتجہ ایک بار پھر مثبت آیا، لیبارٹری انتظامیہ نے بورڈ کو دوسری رپورٹ سے آگاہ کردیا، لیبارٹری اسٹاف کا کہنا ہے کہ ہم نے اپنی ساکھ کے لیے دوبارہ ٹیسٹ کیا۔

واضح رہے کہ محمد حفیظ نے نجی لیب سے ٹیسٹ کروایا تو نتیجہ منفی آیا لیکن گزشتہ روز ہونے والی آن لائن پریس کانفرنس کے دوران محمد حفیظ کا بار بار کھانسنے پر اس معاملے پر سوالیہ نشان کھڑے ہوگئے۔

صحافیوں کے مطابق انہوں نے اس پریس کانفرنس کے دوران 14 بار کھانسی کی اور اپنے دعوے پر ڈٹے رہے کہ وہ کورونا کا شکار نہیں ہیں بلکہ یہ تو صرف خشک کھانسی ہے جس کے لیے وہ تازہ پانی کا استعمال جاری رکھے ہوئے ہیں۔

دوسری جانب پاکستان کرکٹ بورڈ اپنی نامزد کردہ لیب کے سوا کسی کا نتیجہ تسلیم کرنے کے حق میں نہیں۔جمعے کو دوسری ٹیسٹنگ کے بعد 29 جون کو بھی منفی نتیجہ آیا تو وہ کلیئر ہوں گے۔


  • Featured Content⭐


    24 گھنٹوں کے دوران 🔥


    From Our Blogs in last 24 hours 🔥


    >