دورہ انگلینڈ کیلئے کرونا ٹیسٹ،10 میں سے کتنے کھلاڑیوں کے کرونا ٹیسٹ منفی نکلے؟

دورہ انگلینڈ کیلئے کرونا ٹیسٹ،10میں سے6کھلاڑیوں کے نتائج منفی

قومی کرکٹ ٹیم کے دس میں سے چھ کھلاڑیوں کے کرونا ٹیسٹ منفی آگئے ہیں۔ پاکستان کرکٹ بورڈ کے سی ای او وسیم خان نے بتایا ہے کہ جن دس کھلاڑیوں کا کرونا ٹیسٹ مثبت آیا تھا ان کے دوبارہ ٹیسٹ کیے گئےجن میں سے چھ کھلاڑیوں کے نتائج منفی آئے ہیں جبکہ حیدر علی، حارث رؤف، کاشف بھٹی اور عمران خان کے دوبارہ ٹیسٹ بھی مثبت آئے ہیں۔

آن لائن پریس کانفرنس میں بتایا کہ محمد حفیظ، وہاب ریاض ، شاداب خان، فخر زمان، محمد حسنین اور محمد رضوان کے دوبارہ کئے گئے کرونا ٹیسٹ منفی آئے ہیں۔ ریسرو کھلاڑیوں میں عماد بٹ کا ٹیسٹ منفی آیا ہے۔دوسری جانب ان کا کہنا تھا کہ اٹھارہ پلیئرز اورگیارہ آفیشلز کے دوبارہ کئے گئےٹیسٹ دوسری بار بھی منفی آئے ہیں۔

گزشتہ روز انگلینڈ کرکٹ بورڈ نے پاکستان ٹیم کے دورہ انگلینڈ کی تصدیق کرتے ہوئے کرونا ٹیسٹ مثبت آنے والے کھلاڑیوں پر سفری پابندی لگا دی تھی۔ دوسری جانب انگلینڈ کیخلاف تین ٹیسٹ اور تین ٹی ٹوئنٹی میچز کیلئے قومی کرکٹ ٹیم نے مانچسٹر کیلئے اڑان بھرلی ہے۔ بیس کھلاڑی اور گیارہ آفیشلز نے خصوصی طیارے میں لاہورانٹرنیشنل ائیرپورٹ سے روانہ ہوئے۔۔
کرونا وائرس کے باعث ايس اوپيز پرمکمل عملدرآمد کيا گيا،سماجی فاصلے کا بھی خیال رکھا گیا

ٹیسٹ کپتان اظہرعلی اوربابراعظم نے فینز سے سپورٹ کرنے کی اپیل کردی ہے،بابراعظم نے ٹوئٹ میں لکھا انگلینڈ کا ایک اور تاریخی دورہ ہے۔۔ مداح سپورٹ کرنے کا سلسلہ جاری رکھیں۔ قومی ٹیم وورسٹرشائرمیں چودہ روز قرنطینہ میں رہی گی۔۔ پریکٹس اور ٹریننگ کی بھی اجازت ہوگی۔۔ کل کھلاڑیوں کے کرونا ٹیسٹ بھی ہونگے۔13پاکستانی کرکٹ ٹیم ڈربی شائر کے لئے روانہ ہوگی جہاں وہ پہلے ٹیسٹ میچ کی تیاری کرے گی۔ پاکستانی اسکواڈ ڈربی شائر میں 2 انٹرنل فور ڈے پریکٹس میچ بھی کھیلے گا۔ چیئرمین احسان مانی اہلیہ سمیت چھٹیاں گزارنے انگلینڈ چلے گئے ہیں۔


  • Featured Content⭐


    24 گھنٹوں کے دوران 🔥


    From Our Blogs in last 24 hours 🔥


    >