آئی سی سی کی وہاب ریاض کی ویڈیو شئیر کرکے وہاب ریاض کو سالگرہ کی مبارکباد

وہاب ریاض کی سالگرہ پر آئی سی آئی کی منفرد انداز میں وہاب ریاض کو مبارکباد۔۔ وہاب ریاض کی آسٹریلیا کے خلاف تباہ کن سپیل کی ویڈیو شئیر کردی

آئی سی سی نے وہاب ریاض کی سالگرہ کے موقع پر اُنکے کیرئیر کا شاندار پرفارمنس کی ویڈیو شیئر کرتے ہوئے سالگرہ کی مبارکباد دے دی ۔

آئی سی سی نے اپنے آفیشل ٹوئٹر اکاؤنٹ سے 2015 کے ورلڈ کپ میں وہاب ریاض کی جانب سے شین واٹسن کو کراوائے گئے شاندار اسپیل کی مختصر ویڈیو شیئر کی

پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان کھیلے گئے ورلڈ کپ کے تیسرے کوارٹر فائنل میں ماسوائے وہاب ریاض کے کوئی بالر اچھی پرفارمنس نہ دے سکا اور میچ کے دوران آسٹریلیا کے کھلاڑی شین واٹسن اور وہاب ریاض کے درمیان تلخ کلامی بھی ہوئی۔

اگرچہ یہ میچ باآسانی جیت کر آسٹریلیا نے پاکستان کو ورلڈکپ سے باہر کردیا تھا لیکن وہاب ریاض نے اس میچ میں یادگار پرفارمنس دی تھی اور یہ پرفارمنس شین واٹسن اور وہاب ریاض کے درمیان تلخ جملوں کی وجہ سے یادگار بنی تھی۔


  • Featured Content⭐


    24 گھنٹوں کے دوران 🔥


    From Our Blogs in last 24 hours 🔥


    >