پشاور زلمی کا ‘ارطغرل’کو برانڈ ایمبیسڈر بنانے پر غور

پی ایس ایل کی فرنچائز پشاور زلمی کے مالک جاوید آفریدی نے مقبول ترین تُرکش سیریز ’ارطغرل غازی‘ میں ’ارطغرل‘ کا مرکزی کردار ادا کرنے والے اینجن التان دوزیتان کو فرنچائز کا برانڈ ایمبیسڈر بنانے کے حوالے سے کرکٹ شائقین سے مشورہ مانگ لیا۔

جاوید آفریدی نے اپنے ٹوئٹر اکاؤنٹ سے ٹویٹ کرتے ہوئے مداحوں سے مشورہ مانگتے ہوئے لکھا کہ ’کیسا ہو اگر ’ارطغرل غازی‘ پشاور زلمی کو بطور برانڈ ایمبیسڈر جوائن کرلیں؟

جاوید آفریدی کے اس ٹویٹ کا آنا تھا کہ سوشل میڈیا صارفین نے ان کے خیال کی بھرپور پذیرائی کی اور ساتھ ہی ’حلیمہ سلطان‘ کا کردار ادا کرنے والی اسرا بیلجک کو بھی پاکستان بلانے کا مطالبہ کر دیا۔

ٹوئٹر صارفین نے اپنی پسندیدہ ٹیموں کے مالکان سے سیریز کے دیگر کرداروں کو بھی پاکستان بُلا کر برینڈ ایمبیسڈر بنانے کا مشورہ دیا۔

ایک صارف نے لکھا کہ ڈرامے میں کردوغلو کا کردار نبھانے والے اداکار کو لاہور قلندرز کا برانڈ ایمبیسڈر ہونا چاہیے۔


  • Featured Content⭐


    24 گھنٹوں کے دوران 🔥


    From Our Blogs in last 24 hours 🔥


    >