یونس خان نے میری گردن پر چھری رکھ دی تھی، گرانٹ فلاور

میرے مشوروں سے تنگ آکر یونس خان نے میری گردن پر چھری رکھ دی تھی۔۔ پانچ سال کوچنگ کے مزے اڑانے کے بعد قومی کرکٹر پر ہرزہ سرائی شروع کردی۔

گرانٹ فلاور کا کہنا ہے کہ 2016 میں دورہ آسٹریلیا میں سیریز کے دوران یونس خان کو ٹپس دے رہا تھا کہ اس دوران وہ آپے سے باہر ہوگئے اور میری گردن پر چھری رکھ دی۔

سابق بیٹنگ کوچ کا کہنا تھا کہ یونس خان کی اس حرکت پر اس وقت کے ہیڈ کوچ مکی آرتھر کو مداخلت کرنا پڑی۔

ایک انٹرویو میں انہوں نے بتایا کہ یونس خان کا کیریئر مجھ سے کہیں زیادہ بہتر تھا۔ سابق کپتان ایک سخت مزاج شخصیت کے مالک تھے۔ برسبین میں ایک ٹیسٹ میچ کے دوران انہوں نے میرے مشوروں سے بہت زیادہ اختلاف کیا، نوبت یہاں تک پہنچی کہ انہوں نے میری گردن پر چھری رکھ دی،پاس ہی موجود مکی آرتھر کو مداخلت کرنا پڑی۔

گرانٹ فلاور ان دنوں سری لنکا کے بیٹنگ کوچ کی حیثیت سے خدمات انجام دے رہے ہیں، انہوں نے اپنے بھائی اینڈی فلاور اور میزبان نیل مانتھورپ کے ساتھ گفتگو کے دوران یونس خان پر یہ الزام لگایا۔

یاد رہے کہ اس ٹیسٹ کی پہلی اننگز میں یونس خان صفر پر آؤٹ ہوگئے تھے اور دوسری اننگز میں انہوں نے 65 رنز بنائے تھے۔ آسٹریلیا نے پاکستان کو 490 کا پہاڑجیسا ہدف دیا تھا لیکن پاکستانی ٹیم فتح کے قریب آتے ہی 450 رنز پر ہمت ہارگئی تھی۔

واضح رہے کہ 49 سالہ گرانٹ فلاور نے 2014 سے 2019 کے دوران قومی کرکٹ ٹیم کے بیٹنگ کوچ کے فرائض انجام دئیے تھے۔

پاکستان کے سابق کرکٹرباسط علی نے اپنے ایک ویڈیو پیغام میں یونس خان پر الزام لگانے پر گرانٹ فلاور پر شدید تنقید کی ہے۔

 


  • Featured Content⭐


    24 گھنٹوں کے دوران 🔥


    From Our Blogs in last 24 hours 🔥


    >