ورلڈ کپ2011فائنل،سری لنکن حکام نے فکسنگ الزامات کا فیصلہ سنا دیا

ورلڈ کپ2011فائنل،سری لنکن کرکٹ ٹیم کے تمام کھلاڑی فکسنگ الزامات سےکلیئر

سری لنکا کےسابق وزیر کھیل کے 2011 ورلڈ کپ فائنل فکس کرنے سے متعلق الزامات پر تحقیقات کے بعد سری لنکن حکومت نے تمام کھلاڑیوں کو کلیئر قرار دیدیا۔

سری لنکن حکومت نے سابق وزیر کھیل کے الزامات پر تحقیقات کیلئے کمیٹی تشکیل دی تھی، پولیس کے مطابق کسی بھی کھلاڑی کو فکسنگ میں ملوث نہیں پایا گیا۔

تحقیقاتی کمیٹی نے تفتیش کیلئے اس وقت کے سری لنکن ٹیم کے کپتان کمار سنگاکارا اور اوپنر اوپل تھارنگا کو بلایا تھا، تاہم پولیس کو کسی بھی کھلاڑی کی جانب سے میچ فکسنگ میں ملوث پائے جانے کے ثبوت نہیں ملے، جس کے بعد تمام کھلاڑیوں کو کلیئر قراردیدیا گیا۔

 

یاد رہے کہ سری لنکا کے سابق وزیر کھیل نے انکشاف کیا تھا کہ 2011 کرکٹ ورلڈ کپ کا فائنل سری لنکن ٹیم نے فروخت کیا تھا اور فائنل جیت کر بھارت نے ٹائٹل اپنے نام کیا تھا۔


  • Featured Content⭐


    24 گھنٹوں کے دوران 🔥


    From Our Blogs in last 24 hours 🔥


    >