سری لنکن کرکٹر کو گرفتار کرلیا گیا

سری لنکن کرکٹر کوشال مینڈس سائیکل سوار کو کچلنے پر گرفتار

سری لنکن کرکٹر کوشال مینڈس پر 64 سالہ شخص کی ہلاکت کا الزام ہے جس پر انہیں آج صبح گرفتار کرلیا گیا ہے ۔سری لنکا میڈیا کے مطابق کوشال مینڈس کو آج صبح دارالحکومت کولمبو کے قریب پینا ڈورا میں پولیس نے گرفتار کیا اور ان کیخلاف مقدمہ درج کرلیا ہے

سری لنکن میڈیا کے مطابق کوشال مینڈس کی کار ایک سائیکل سے ٹکرائی تھی جس سے ایک 64 سالہ شخص ہلاک ہوگیا تھا۔کوشال مینڈس اس وقت کار خود چلا رہے تھے۔

25 سالہ وکٹ کیپر بیٹسمین 44 ٹیسٹ اور 76 ایک روزہ میچز میں سری لنکا کی نمائندگی کرچکے ہیں ، مینڈس کو انگلینڈ کے خلاف دو ٹیسٹ میچز کی ہوم سیریز کے لیے 16 رکنی ٹیم میں منتخب کیا گیا تھا لیکن کرونا کی وجہ سے انگلش ٹیم نہیں آ سکی۔


Featured Content⭐


24 گھنٹوں کے دوران 🔥


From Our Blogs in last 24 hours 🔥


>