میں یونس خان سے معذرت کرتا ہوں،گرانٹ فلاور

پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق بیٹنگ کوچ گرانٹ فلاور نے یونس خان سے متعلق دیئے گئے بیان پر معافی مانگ لی ہے، ان کا کہنا تھا کہ  مجھے  لگا تھا یہ سوال انٹرویو کے ختم ہونے کے بعد کیا گیا ہے۔

چند روز قبل پاکستانی کرکٹ ٹیم کے سابق کوچ گرانٹ فلاور نے لیجنڈ بیٹسمین یونس خان سے متعلق کہا تھا کہ  2016 میں دورہ آسٹریلیا کے  دوران یونس خان کو ٹپس دے رہا تھا کہ وہ آپے سے باہر ہوگئے اور میری گردن پر چھری رکھ دی۔

ایک مقامی اخبار کے مطابق گرانٹ  فلاور   نے اپنے بیان پر معذرت کرتے ہوئے کہا کہ”میں یونس خان سے متعلق اپنے بیان پر معذرت کرتا ہوں، میں نے یہ بیان ایک سوال کے جواب میں دیا تھا ، تب انٹرویو ختم ہوچکا تھا، مجھے اندازہ نہیں تھا میرے اس بیان  کو  میڈیا میں اتنا مشہور کیا جائے گا”۔

یاد رہے کہ گرانٹ فلاور نے چند روز پہلے بیان دیا تھا کہ یونس خان کا کیریئر مجھ سے کہیں زیادہ بہتر تھا۔ سابق کپتان ایک سخت مزاج شخصیت کے مالک تھے۔ برسبین میں ایک ٹیسٹ میچ کے دوران انہوں نے میرے مشوروں سے بہت زیادہ اختلاف کیا، نوبت یہاں تک پہنچی کہ انہوں نے میری گردن پر چھری رکھ دی،پاس ہی موجود مکی آرتھر کو مداخلت کرنا پڑی۔


  • Featured Content⭐


    24 گھنٹوں کے دوران 🔥


    From Our Blogs in last 24 hours 🔥


    >