کیا حلیمہ سلطان پشاور زلمی میں شمولیت پر آمادہ ہوگئیں؟

کیا حلیمہ سلطان پشاور زلمی میں شمولیت پر آمادہ ہوگئیں؟

مشہور زمانہ ترک ڈرامہ سیریل ارطغرل غازی میں حلیمہ سلطان کا کردار ادا کرنے والی ترک اداکارہ ایسرا بلجیک نے اشارہ دیدیا ہے کہ وہ  پی ایس ایل کی ٹیم پشاور زلمی کی برینڈ ایمبیسیڈر بن سکتی ہیں۔

چند روز قبل پشاور زلمی کے  چیئرمین  جاوید آفریدی نے ٹویٹر پر اپنے پیغامات میں  مداحوں سے ارطغرل   اور حلیمہ سلطان کو ٹیم کا برینڈ ایمبیسیڈر منتخب کرنے سے متعلق تجاویز مانگی تھیں جس پر مداحوں  کی جانب سے  خوشی کا اظہار کیا گیا تھا۔

حلیمہ سلطان( ایسرا بلجیک) نے اپنی ایک ٹویٹ میں  جاوید آفریدی اور پشاور زلمی کو ٹیگ کرتے ہوئے  لکھا کہ میں بہت جلد  آپ کے ساتھ ایک اچھی خبر شیئر کروں گی۔

ان کی اس ٹویٹ  پر جاوید آفریدی نے شکریہ کا کمنٹ کیا، جس سے اس بات کی تصدیق ہوگئی ہے کہ جاوید آفریدی ان دونوں ستاروں کو اپنی ٹیم کا برینڈ ایمبیسیڈر بنانے میں دلچسپی رکھتے ہیں اور ایسرا کی جانب سے مثبت جواب سے شائقین میں جوش و خروش مزید بڑھ گیا ہے۔

ٹویٹر پر ان کے  پیغام کے بعد مداحوں کے جوابات کی لائنیں لگ گئیں،صارفین کا کہنا تھا کہ ہم  حلیمہ سلطان  اور  ارطغرل کے علاوہ اس سیریز کے دیگر اداکاروں کو بھی زلمی کے برینڈ ایمبیسیڈر کے طور پر دیکھنا چاہتے ہیں۔

ایک صارف نے لکھا کہ ہم انتظار نہیں کرسکتے۔۔۔


  • Featured Content⭐


    24 گھنٹوں کے دوران 🔥


    From Our Blogs in last 24 hours 🔥


    >