بے روزگاری سے پریشان کرکٹروہاب ریاض کے کوچ عمران خٹک ٹیکسی چلانے پر مجبور

سابق ٹیسٹ کرکٹر،کوچ عمران خٹک ٹیکسی ڈرائیور بن گئے

کروناوائرس نےزندگی کا نظام ہی بدل دیا ہے، ہر شعبے سے  تعلق رکھنے والے افراد کی زندگی متاثر ہورہی ہے، گزر بسر بھی مشکل ہورہاہے۔ دو وقت کی روٹی کیلئے ہر کوئی موقع کے لحاظ سے محنت کررہاہے۔ کرونا کی وجہ سے کھیلوں کی سرگرمیاں بھی بند ہوگئی ہیں، یہی وجہ ہے کہ اب  مالی حالات سے تنگ آکر پی سی بی لیول 2 کے کرکٹ کوچ ٹیکسی چلانے پر مجبور ہیں،کوچ عمران خٹک کرونا سے بےروزگار ہوئے تو انہوں نے ٹیکسی چلانا شروع کردی۔

عمران خٹک لیول 1 اور لیول 2 کورس کرنے کے بعد ماڈل ٹاؤن کی ایک اکیڈمی میں کوچنگ کررہے تھے۔ عمران خٹک کاکہنا ہے کہ 10سال سے کوچنگ سے وابستہ ہوں، اکیڈمی کے علاوہ ایک کمپنی میں کوچنگ کی، ٹیسٹ کرکٹرز وہاب ریاض ، سلمان بٹ،اعزازچیمہ کے ساتھ کام کیا،‏‏گھر چلانے کے لیے  گاڑی کو بطور ٹیکسی چلارہاہوں۔

بے روزگاری سے تنگ  کرکٹر وہاب ریاض کے کوچ عمران خٹک ٹیکسی چلانے پر مجبور

انہوں نے ڈومیسٹک اور ڈیپارٹمنٹل کرکٹ بحال کرنے کا مطالبہ کردیا۔اس سے قبل قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان بابراعظم کے کوچ گڑھی شاہو بازار میں پھل کی ریڑی لگا کر گزر بسر کرتے رہے ہیں۔


  • Featured Content⭐


    24 گھنٹوں کے دوران 🔥


    From Our Blogs in last 24 hours 🔥


    >