ساؤتھمپٹن، ویسٹ انڈیز نے پہلے ٹیسٹ میں میزبان انگلینڈ کو 4 وکٹ سے ہرا دیا

کورونا وبا کے باعث کئی ماہ کی بندش کے بعد شروع ہونے والی پہلی کرکٹ سیریز کے پہلے ٹیسٹ میں مہمان ویسٹ انڈیز نے انگلینڈ کو 4 وکٹوں سے ہرادیا۔ ویسٹ انڈیز نے چوتھی اننگز میں 200 رنز کا ہدف جرمین بلیک ووڈ کے 95 رنز کی بدولت 6 وکٹوں کے نقصان پر پورا کرلیا۔

اس سے قبل ساؤتھمپٹن میں کورونا وائرس کی احتیاطوں کے ساتھ میزبان انگلینڈ نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا جو کہ بہتر ثابت نہیں ہوا اور انگلینڈ کی پوری ٹیم 204 رنز بنا کر آؤٹ ہوگئی۔

بین اسٹوکس سب سے زیادہ 43 رنز بنا کر نمایاں رہے جب کہ ویسٹ انڈیز کے کپتان جیسن ہولڈر نے پہلی اننگز میں شان دار بولنگ کرتے ہوئے 6 اور گیبریئل نے 4 وکٹیں حاصل کیں۔

ویسٹ انڈیز نے 200 رنزکا تعاقب انتہائی مایوس کن انداز میں شروع کیا ویسٹ انڈیز نے 27 رنز پر3 وکٹیں گنوائیں،ویسٹ انڈیز کی ٹیم نے انگلینڈ کی پہلی اننگز کے جواب میں 318 رنز بناکر آؤٹ ہوگئی تاہم 114 رنز کی قیمتی برتری بھی حاصل کرلی۔

اوپنر جان کیمپبیل پاؤں پر گیند لگنے کی وجہ سے محض ایک رن پر ریٹائر ہرٹ ہوکر واپس لوٹ گئے۔ چوتھے اوور کے آغاز میں ہی جوفرا آرچر کا یارکر ان کے پاؤں پر لگا، جب وہ دوبارہ اسٹرائیک پر آئے تو تکلیف کی وجہ سے ڈاکٹر کو طلب کیا اور پھر میدان سے باہر چلے گئے، ان کی جگہ شائی ہوپ نے سنبھالی۔

دوسری اننگز میں بھی انگلینڈ کی ٹیم بڑا اسکور کرنے میں ناکام رہی اور پوری ٹیم 313 رنز بنا کر آؤٹ ہوگئی اور ویسٹ انڈیز کو 200 رنز کا ہدف ملا۔

جرمین بلیک ووڈ نے ذمہ دارانہ اننگز کھیلی اور 95 رنز بناکر فتح میں اہم کردار ادا کیا اور روسٹن چیز نے 37 اور ڈاورچ نے 20 رنز بنائے جب کہ کپتان جیسن ہولڈر 14 رنز بناکر ناٹ آؤٹ رہے۔

شینن گیبریئل نے میچ میں 9کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا جس پر انہیں مین آف دی میچ کا ایوارڈ دیا گیا۔ ویسٹ انڈیز نے ساؤتھمپٹن ٹیسٹ جیت کر 3میچز کی سیریز میں 0-1 کی برتری حاصل کرلی۔


  • Featured Content⭐


    24 گھنٹوں کے دوران 🔥


    From Our Blogs in last 24 hours 🔥


    >