ویڈیو: بابر اعظم کی 8 سالہ ننھی مداح سے ویڈیو لنک پر بات چیت

قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم کی لاہور سے تعلق رکھنے والی اپنی 8 سالہ ننھی فین سامعہ افسر سے ویڈیو لنک پر ملاقات ۔سامعہ افسر کی بیٹنگ کی تعریف، اسے ٹپس بھی دیتے رہے

میڈیا پر وائرل ہونے کے بعد سامعہ افسر نے اس خواہش کا اظہار کیا تھا کہ وہ بابر اعظم کو بطور بیٹسمین پسند کرتی ہے اور انہی کی طرح کھیلنا چاہتی ہے۔ جس کے بعد بابر اعظم نے اپنے ننھی مداح کے ساتھ ویڈیو کال پر بات کی۔

آن لائن ویڈیو کال پر اظہار مسرت کرتے ہوئے سامعہ نے کہا کہ کہ میں بابر اعظم کی طرح ایک نامور کرکٹر بننا چاہتی ہوں، انھوں نے مفید مشورے دیئے ہیں جس پر میں مکمل عمل کرنے کی کوشش کروں گی۔

سامعہ افسر نے بابر اعظم سے بیٹنگ ٹپس بھی حاصل کیں اور کہا کہ انہیں پل شاٹ کھیلنے میں مشکل پیش آرہی ہے جس پر بابر اعظم نے انہیں پل شاٹ کھیلنے کا طریقہ بتایا۔

بابر اعظم سے بات کرتے ہوئے سامعہ نے بتایا کہ اس نے بابر اعظم کا ایک خاکہ بھی تیار کر رکھا ہے جسے وہ ملاقات کر کے بابراعظم کو دینا چاہتی ہے اور دورہ انگلینڈ مکمل کرکے جب بابر اعظم واپس آئیں گے تو سامعہ ان کو یہ خاکہ بطور تحفہ پیش کریں گی۔

واضح رہے کہ لاہور سے تعلق رکھنے والی سامعہ افسر رواں برس اس وقت مشہور ہوئی جب اس کی نیٹ پریکٹس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی جس کے بعد سری لنکن بیٹسمین اور سابق کپتان کمار سنگاکارا نے اس کی تعریف کی، کمار سنگا کارا نے کہا کہ کمسن سامعہ کی کھیلنے کی تکنیک ان سے بھی بہتر ہے۔


  • Featured Content⭐


    24 گھنٹوں کے دوران 🔥


    From Our Blogs in last 24 hours 🔥


    >