قومی کرکٹ ٹیم کی برطانیہ میں عید، سرفراز احمد نے نماز کی امامت کروائی

قومی کرکٹ ٹیم نے برطانیہ میں عید منائی، سرفراز احمد نے نماز کی امامت کروائی

برطانیہ سمیت آج دنیا کے بیشتر ممالک میں عید الاضحیٰ مذہبی جوش و خروش سے منائی جارہی ہے، پاکستانی کرکٹ ٹیم بھی اپنی آئندہ سیریز کھیلنے کیلئے انگلینڈ میں مقیم ہے جہاں پوری ٹیم اور آفیشلز نے عید الاضحیٰ منائی۔

تفصیلات کے مطابق قومی کرکٹ ٹیم نے ڈربی شائر کی ایک مسجد میں سابق کپتان سرفراز احمد کی امامت میں عید کی نماز ادا کی ، سرفراز احمد نے عید کا خطبہ بھی دیا۔

قومی کرکٹ ٹیم کی انگلینڈ کے ساتھ سیریز کا آغاز 5 اگست سے ہورہا ہے ، سیریز میں پہلے تین ٹیسٹ میچز کھیلے جائیں گے، انگلینڈ میں قومی کرکٹ ٹیم ان دنوں پریکٹس میں مصروف ہے۔

عید کی نماز کی ادائیگی کے بعد تمام کھلاڑیوں اور آفیشلز نے ایک دوسرے سے عید ملی اور فوٹو سیشن اور سیلفیز بھی لی گئیں۔

 


  • Featured Content⭐


    24 گھنٹوں کے دوران 🔥


    From Our Blogs in last 24 hours 🔥


    >