دنیا کے 4 نہیں 5 بہترین کھلاڑی ہیں اور بابر اعظم ان میں سے ایک ہیں، ناصر حسین

 

انگلینڈ کے خلاف ٹیسٹ میچ کے دوران بابر اعظم کی شاندار نصف سنچری سے متعلق بات کرتے ہوئے انگلینڈ کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان ناصر حسین کا کہنا تھا کہ بابر اعظم کی جگہ یہ اننگز ویرات کوہلی نے کھیلی ہوتی تو ہر طرف اس پر بات ہورہی ہوتی لیکن چونکہ یہ بابر اعظم نے کھیلی ہے اس لیے اس پر کوئی بات نہیں کررہا۔

ناصر حسین نے کہا کہ بابرا عظم میں بھی اتنی ہی صلاحیتیں ہیں جتنی ویرات کوہلی،سٹیو سمتھ، کین ولیمسن اور جو روٹ میں ہیں، اس لیے دنیائے کرکٹ میں فیب فور کو اب فیب فائیو ہوناچاہیے او ر لسٹ میں پانچواں نام بابر اعظم کا ہونا چاہیے۔

ناصر حسین کا کہنا تھا کہ یہ شرمندگی کی بات ہے اور یہ شائد اس وجہ سے ہے کہ پاکستان کرکٹ ٹیم اپنے ہوم گراؤنڈ سے دور یو اے ای میں کرکٹ کھیلتی ہے، اسی لیے بھارتی کرکٹ کے سائے میں چھپتی جارہی ہے، پاکستانی کھلاڑی آئی پی ایل نہیں کھیلتے ، بھارت کے ساتھ نہیں کھیلتے یہی وجہ ہے کہ ان کھلاڑیوں کی صلاحیتوں کو کوئی ماننے کیلئے تیار نہیں ہے جو کہ شرمندگی کی بات ہے۔

ناصر حسین نے بابر اعظم کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ بابر ایک بہترین کھلاڑی ہے اس کی ایوریج رن ریٹ68 ہے اور سفید گیند کے ساتھ 55 رنز ہے، وہ جوان ہے، خوبصورت کھیلتا ہے، اس میں سارے گن موجود ہیں، دنیا چار بہترین کھلاڑیوں کی بات کرتی ہے انہیں اب پانچ بہترین کھلاڑیوں کی بات کرنی چاہیے اور بابر اعظم کو ان میں شامل ہونا چاہیے۔

 بابر اعظم نے اپنے آپ کو  پچھلے چند سالوں میں کیسے بہتر بنایا ہے؟ دیکھیے ناصر حسین کی رائے

 

ناصر حسین کے تبصرے سے اتفاق کرتے ہوئےپاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان اور سوئنگ کے سلطان وسیم اکرم نے کہا کہ مجھے لگتا ہے اور یہی بابر اعظم کے اعداد و شمار بھی بتاتے ہیں کہ اس لڑکے نے گزشتہ چند برسوں میں 65 رنز سے زائد کی ایوریج سے بیٹنگ کی ہے، اس نے بطور بیٹسمین اور بطور انسان خود کو بہت سدھارا ہے، بابر اعظم ایک پراعتماد جوان لڑکا ہے لیکن وہ کبھی بھی اپنی کارکردگی سے مطمئن نہیں ہوتا، اور یہی کسی بھی کھلاڑی کی سب سے بڑی علامت ہوتی ہے اور بابراعظم ایک عظیم کھلاڑی بننے کیلئے درست سمت میں چل رہا ہے۔

یاد رہے کہ بابر اعظم نے 2018 سے اب تک 27اننگز میں 1427 رنز سکور کیےہیں جن میں5 سنچریاں اور 10 ففٹیز شامل ہیں۔


  • Featured Content⭐


    24 گھنٹوں کے دوران 🔥


    From Our Blogs in last 24 hours 🔥


    >