سرفراز اچھے انسان ہیں، پانی پلانا کسی کھلاڑی کیلئے مسئلہ نہیں ہوتا، مصباح الحق

قومی کرکٹ ٹیم کے ہیڈ کوچ اور سلیکٹر مصباح الحق کا کہنا ہے کہ سابق کپتان کے پانی پلانے یا جوتے لے کر جانے سے متعلق سوالات پاکستان میں ہی ہوسکتے ہیں، سرفراز اچھے انسان اور ٹیم مین ہیں انہیں اس سے کوئی مسئلہ نہیں ہے۔

برطانیہ میں پاکستان اور انگلینڈ کرکٹ ٹیموں کے درمیان جاری ٹیسٹ میچ کے دوسرے دن کے کھیل کے بعد میڈیا سے بات کرتے ہوئے مصباح الحق نے  کہ ٹیم بہت عرصے بعد ٹیسٹ کرکٹ کھیل رہی ہے مگر لڑکے مکمل ردھم میں نظر آرہے ہیں، بابر اعظم نے اہم اننگز کھیلی اگر تھوڑی دیر اور کریز پر رکتے تو ٹیم کو اس کا فائدہ ہوتا۔

مصباح الحق نے مزید کہا کہ بابر اعظم کے آؤٹ ہونے پر کمی شان مسعود نے پوری کی، وہ ایک قابل بھروسہ کھلاڑی کے طور پر سامنے آرہے ہیں، ان کے ہمراہ شاداب نے ذمہ دارانہ کرکٹ کھیلی وہ ٹیم میں آل راؤنڈر کی کمی پوری کرسکتے ہیں، یاسر شاہ نے اہم وکٹ لی ہے میچ میں آگے جاکر ان کا کردار اہم ہوگا، یاسر شاہ کے علاوہ شاہین آفریدی اور محمد عباس نے بھی بہترین باؤلنگ کا مظاہرہ کیا۔

سابق کپتان سرفراز احمد کے کھلاڑیوں کو پانی پلانے اور جوتے پہنچانے سے متعلق سوال پر مصباح نے کہا یہ کوئی بڑی بات نہیں ہے میں بھی کپتان ہوتے ہوئے آسٹریلیا میں میچ کے دوران کھلاڑیوں کو پانی پلاتا رہا ہوں۔


  • Featured Content⭐


    24 گھنٹوں کے دوران 🔥


    From Our Blogs in last 24 hours 🔥


    >