محمد عباس کی بال پر بین اسٹوکس کلین بولڈ ، سوشل میڈیا پر دھوم مچ گئی

پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان جاری پہلے ٹیسٹ میچ میں پاکستانی بلے بازوں کے بعد باﺅلرز کی عمدہ کارکردگی کا سلسلہ بھی جاری ہے, جنہوں نے انگلش بیٹنگ لائن کو مشکل میں ڈالا ہوا ہے۔

پاکستانی باﺅلنگ کی اب تک کی سب سے خاص بات محمد عباس کی وہ گیند ہے جس پر کیریئر کی زبردست فارم میں موجود بین اسٹوکس بھی کلین بولڈ ہو گئے

محمد عباس کی گیند پر بین اسٹوکس کے آوٹ ہونےپر سوشل میڈیا پر ان کی تعریف کے پل باندھے جا رہے ہیں۔

رشید شکور نے لکھا وہ جیف تھامسن کی طرح تیز نہیں ہے وہ للی کی طرح غصے میں نہیں ہے لیکن وہ اپنی جادوئی سوئنگ کے ساتھ کچھ خاص ہے

ایک صارف نے لکھامحمد عباس کی یہی خوبصورتی ہے! ، بین اسٹوکس بغیر کوئی رن بنائے روانہ ہوگیا!

محمد علی اعوان نے لکھا محمد عباس یو بیوٹی,یہی وجہ ہے کہ پاکستابی بالنگ ہمیشہ بہترین رہتی ہے

شعیب نے لکھا کیا بالنگ کی ہے محمد عباس نے

نجیب نے لکھا بال آف دا سینچری

جس وقت بین اسٹوکس بولڈ ہوئے اس وقت انگلش کرکٹ ٹیم کے مایہ ناز سابق کپتان ناصر حسین کمنٹری پر موجود تھے۔ انہوں نے کہا کہ بین اسٹوکس کو آﺅٹ کرنے کیلئے کچھ خاص کرنے کی ضرورت ہوتی ہے اور محمد عباس نے یہ بہت ہی خاص گیند کی ہے جس پر وہ کلین بولڈ ہو گئے۔


  • Featured Content⭐


    24 گھنٹوں کے دوران 🔥


    From Our Blogs in last 24 hours 🔥


    >