پاکستان میں کرکٹ کا جنون، ایبٹ آباد کا ایسا گراؤنڈ جس نے شایقین کرکٹ کو دنگ کر دیا

پاکستان میں کرکٹ کا جنون، ایبٹ آباد کا ایسا گراؤنڈ جس نے شایقین کرکٹ کو دنگ کر دیا
صحافی شاکر عباس نے ایبٹ آباد کے علاقے نکرموجوال کے پہاڑی علاقے میں کرکٹ میچ کی ایک ویڈیو شیئر کی جس میں مقامی لوگوں کو عید کے موقع پر ہونے والے کرکٹ میچ کھیلتے دیکھا جا سکتا ہے۔

شاکر عباس نے ٹوئٹر پر اپنے ایک ٹویٹ میں لکھا کہ میں آپ کو ایک ایسا منفرد گراؤنڈ دکھانے جا رہا ہوں جو آپ نے پہلے کبھی نہیں دیکھا ہوگا، انہوں نے آئی سی سی کو مینشن کرتے ہوئے لکھا کہ یہ ویڈیو آخر تک لازمی دیکھیں تاکہ آپ کو پاکستانیوں کے کرکٹ کے لیے جذبات کا پتہ چل سکے۔

اس ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ عید کے موقع پر مقامی سطح پر ایک عید ٹورنامنٹ کرایا جا رہا ہے جس میں کھیلنے والی ٹیم کو 3 گیندوں پر 4 اسکور چاہیے تھا کہ بیٹسمین نے چوکا لگا کر میچ جیت لیا۔

اس کے بعد دونوں ٹیموں کے مداح مختلف دو پہاڑیوں پر کھڑے میچ سے لطف اندوز ہو رہے تھے کہ میچ جیتنے والی ٹیم کے مداحوں نے کھیلنے کے مقام یعنی پچ پر پہنچ کر خوب اپنے جذبات کا اظہار کیا اور کھلاڑیوں کے حق میں نعرے بازی کی۔

شاکر عباس نے کہا کہ ایسا نظارہ کرکٹ کے شائقین نے پہلے کبھی نہیں دیکھا ہوگا۔

جس پر ردعمل دیتے ہوئے اس کھیل کو سراہتے ہوئے سابق فاسٹ بولر شعیب اختر نے لکھا کہ میں یقین سے کہہ سکتا ہوں کہ ایسا کرکٹ گراؤنڈ اور کرکٹ کے لیے ایسا جنون آپ نے پہلے کبھی نہیں دیکھا ہوگا۔

وفاقی وزیر سائنس و ٹیکنالوجی فواد حسین چودھری نے لکھا کہ پاکستان میں کرکٹ کے لیے جس طرح کا جنون پایا جاتا ہے اس کی کوئی مثال نہیں۔

معروف اینکر اویس منگلاوالہ نے لکھا کہ کرکٹ کے حوالے سے دیکھی جانے والی اب تک کی ویڈیوز میں سے یہ سب سے بہترین ویڈیو ہے، کمال کا جذبہ اور جوشِ جنوں ہے۔


  • Featured Content⭐


    24 گھنٹوں کے دوران 🔥


    From Our Blogs in last 24 hours 🔥


    >