آئندہ برس ورلڈ کپ کی میزبانی بھارت ہی کرے گا، آئی سی سی کا فیصلہ

آئی سی سی کے ویڈیو لنک کے ذریعے ہونے والے اجلاس میں اہم فیصلہ کیا گیا ہے جس کے مطابق آئندہ سال ہونے والے ٹی 20 ورلڈ کپ کی میزبانی بھارت ہی کرے گا جبکہ 2022 میں ہونے والے ٹی20 ورلڈ کپ کی میزبانی آب آسٹریلیا کرے گا۔

اس سے قبل بھی بھارت اور آسٹریلیا کے درمیان ان میگا ایونٹس کی میزبانی کے لیے مشاورت کی گئی تھی جس سے اب بورڈ ممبران کو بھی آگاہ کر دیا گیا ہے۔ جنہوں نے اتفاق رائے سے ان ایونٹس کی میزبانی کے لیے دونوں ممالک کی منظوری دی تھی۔

یاد رہے کہ 2020 کا ٹی 20 ورلڈ کپ اکتوبر اور نومبر میں ہونا طے تھا جسے کوویڈ-19 کے باعث ملتوی کیا گیا مگر اس کے لیے میزبان ملک کا فیصلہ نہیں کیا گیا تھا جبکہ 2021 کا ٹی 20 ورلڈ کپ پہلے سے ہی بھارت میں ہونا طے تھا۔


  • Featured Content⭐


    24 گھنٹوں کے دوران 🔥


    From Our Blogs in last 24 hours 🔥


    >