بین سٹوکس پاکستان کے خلاف ٹیسٹ سیریز چھوڑ گئے

بین سٹوکس نجی وجوہات کی بنا پر پاکستان کے خلاف ٹیسٹ سیریز چھوڑ گئے

انگلینڈ کرکٹ کے اہم کھلاڑی بین سٹوکس پاکستان کے خلاف ٹیسٹ سیریز کے اگلے 2 میچز نہیں کھیلیں گے۔

بی بی سی نیوز کےمطابق نجی وجوہات کی بنا پر بین سٹوکس اگلے دونوں ٹیسٹ میچوں میں حصہ نہیں لے سکیں گے، وہ اسی ہفتے نیوزی لینڈ اپنے گھر روانہ ہوجائیں گے، جس کی وجہ سے وہ 13 اگست اور 21 اگست کے میچز میں شریک نہیں ہوسکیں گے۔

انگلینڈ کرکٹ بورڈ اور بین سٹوکس کے خاندان نے میڈیا اور مداحوں سے درخواست کی ہے کہ اس معاملے میں ان کے نجی معاملات کا احترام کریں گے۔

واضح رہے کہ پاکستان کے خلاف ٹیسٹ سیریز کے پہلے میچ میں اپنی ٹیم کو فتح سے ہمکنار کروایا، وہ اپنی ٹیم میں ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتے ہیں انہوں نے ویسٹ انڈیز کے خلاف سیریز میں کپتان جو روٹ کی عدم شرکت پر ٹیم کی قیادت بھی کی تھی۔


  • Featured Content⭐


    24 گھنٹوں کے دوران 🔥


    From Our Blogs in last 24 hours 🔥


    >