بابر اعظم اور کوہلی ،سچن ٹنڈولکر کی طرح بیٹنگ کرتے ہیں، ایان بشپ

بابر اعظم اور کوہلی ،سچن ٹنڈولکر کی طرح بیٹنگ کرتے ہیں، ایان بشپ

ویسٹ انڈیز کے سابق پیسر ایان بشپ کا ماننا ہے کہ پاکستان کے ٹی 20 کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم اور بھارتی کپتان ویرات کوہلی لیجنڈری بیٹمسین سچن ٹنڈولکر کی طرح بیٹنگ کرتے ہیں۔

انسٹاگرام میں ایک لائیو ویڈیو کے دوران ایان بشپ کا کہناتھا کہ” ویرات کوہلی، بابر اعظم کوکھیلتے دیکھ کر سچن ٹنڈولکر کی یاد آجاتی ہے، ایک وجہ ہے جس کی وجہ سے مجھے لگتا ہے کہ سچن ٹنڈولکر بہترین بیٹسمین ہیں کیونکہ وہ ہمیشہ سٹریٹ لائنز میں کھیلتے تھے، اور یہ دونوں لڑکے بھی وہی انداز اپناتے ہیں”۔

بابر اعظم کی بہترین فارم کی وجہ سے ان کا بھارتی کپتان کےساتھ موازنہ کیا جارہا ہے لیکن بابر اعظم کا کہنا ہے کہ ابھی بھارتی کپتان کے برابر پہنچنے تک کافی محنت کرنا ہوگی، وہ بہترین کھلاڑیوں میں سے ایک ہیں، میں ابھی بھی ان سے پیچھے ہوں، میں ان جیسا بننے اور اپنے ملک کیلئے مزید فتوحات حاصل کرنے کیلئے محنت کرتا رہوں گا۔

  • سچی بات یہ ہے کہ بابر اعظم سمیت موجودہ پاکستانی ٹیم کے اکثر کھلاڑی پھٹو اور بزدل قسم کے کھلاڑی ہیں۔بابر اعظم نے کب پاکستان کو کسی بڑے ٹیسٹ میچ میں جیت دلائی ہے؟کوئی ایک میچ بتادیں؟پھر اس کی پہلی اننگز کی پرفارمنس ہی بہتر کیوں ہوتی ہے دوسری اننگز جو فیصلہ کن ہوتی ہے اس میں یہ پھٹو اور چائنا کا ورات کوہلی کہاں گھس جاتا ہے؟؟؟


  • Featured Content⭐


    24 گھنٹوں کے دوران 🔥


    From Our Blogs in last 24 hours 🔥


    >