کیا سرفرازاحمد کو وزیراعظم عمران خان نے کپتانی سے ہٹوایا ؟

کیا وزیراعظم عمران خان نے سرفرازاحمد کو کپتانی سےہٹایا؟ سابق ٹیسٹ کرکٹر سکندربخت اور عبدالماجد بھٹی نے بڑا دعویٰ کردیا۔

سکندر بخت نے کہا کہ سرفرازاحمد کو کپتانی بھی نہیں دینی، کھلانا بھی نہیں ہے لیکن ٹیم کے ساتھ رکھنا ہے سنٹرل کنٹریکٹ دیکر۔۔اصل میں بورڈ پر عوام کا دباؤ ہے کہ سرفراز کو ٹیم میں شامل کیا جائے۔

سکندر بخت نے دعویٰ کیا کہ سرفرازاحمد کا ایشو یہ ہے کہ اسے نہ وسیم خان نے ڈراپ کیا ہے، نہ احسان مانی نے ڈراپ کیا ہے، نہ مصباح نے۔۔ انہیں اوپر سے ڈراپ کرنے کے آرڈر آئے تھے۔

سکندر بخت نے وجہ بتاتے ہوئے کہا کہ جب انڈیا پاکستان کا ورلڈکپ کا میچ ہورہا تھا تو انہیں کہا گیا کہ پہلے بیٹنگ کرلو، شاید انہوں نے بیٹنگ نہیں کی۔ شاید یہی وجہ بنی انہیں کپتانی سے ہٹوانے کی، یہ میری رائے ہے، یہ میں کہہ رہا ہوں۔

اس موقع پر عبدالماجد بھٹی نے کہا کہ اہم حکومتی شخصیت نے پی سی بی کو یہ پیغام پہنچایا کہ اب ہمیں سرفرازاحمد قومی ٹیم کی کپتان کی حیثیت سے نہیں چاہئے، وسیم خان نے سرفراز سے کہا کہ آپ کو ہٹایا جارہا ہے ، بہتر ہے کہ آپ خود ہی استعفیٰ دیدیں جس پر سرفراز نے کہا کہ اگر آپ ہٹانا چاہتے ہیں تو ہٹادیں میں استعفیٰ نہیں دوں گا۔ جس پر انہیں کپتانی سے ہٹادیا گیا۔

یادرہے کہ ورلڈکپ 2019 میں بھارت کے خلاف میچ میں وزیراعظم عمران خان نے اس وقت کے کپتان سرفراز احمد کو مشورہ دیا تھا کہ اگر وہ ٹاس جیتیں تو پہلے بیٹنگ کریں لیکن سرفراز احمد نے عمران خان کے مشورے پہلے بیٹنگ کی بجائے پہلے فیلڈنگ کو ترجیح دی اور یہ میچ پاکستان بری طرح ہار گیا۔۔

سرفراز احمد نے بھارت کو پہلے بیٹنگ دی تو بھارت نے 50 اوررز کھیل کر 336 رنز بنائے اور پاکستان صرف 212 رنز کرپایا، اس میچ میں سرفراز نے صرف 12 رنز بنائے۔

  • Sikandar Bakht …. a player with least contribution to National team wants to play Sindh / Punjab card ..Sikko doesnt know Imran Khan ..Khan is not low profile man and he never interfere in cricket please Sikko Sahab dont play Karachi Punjab card

  • سیکندر بخت ایک سڑھا ہوا بیج ھے جب یہ کرکٹ ٹیم میں کھیلتا بھی تھا تو اس سڑیل سے کھلاڑی آؤٹ کرانا نا ممکنات میں سے تھا یہ سڑا ہوا کارتوسوں ھے

  • Sikandar Bukht lost his place in team mainly because of Imran Khan and other better bowler. he was a single pussly medium pacer who performed once or twice and even played 30+ tests. Watch some clips from those teams on youtube and see how pathetic they were.

  • Karachi Card,,ye tattu harami Karachi card khail rahe hein, Begairtoo mere samne aa k bhaitho aur mere saath last 2 years ke Sarfraz Ahmed ke performance per behas ker lo, agar main ne sabit na keeya k world’s ke 10 cricket teams k tamaam WK se sab se worst performance sarfraz ke thi to jo chor ke saza wo meri saza, aur agar mein ne sabit ker dia to tum logo ka camera k samne live program mein mou kala karu ga..
    Haramio Team k mufaad ke baat karo na k tattu sarfraz ahmed ke. jese siasat mein mariam, fazlu, zardari billo rani kachra hein ussi terha sahafat mein ye Geo wale kachra hein..


  • Featured Content⭐


    24 گھنٹوں کے دوران 🔥


    From Our Blogs in last 24 hours 🔥


    >