پاکستان کرکٹ بورڈ نے انگلینڈ میں موجود محمد حفیظ کو آئسولیٹ کردیا

پاکستان کرکٹ ٹیم کے آل راؤنڈر پروفیسر محمد حفیظ کو احتیاطی تحفظ کے پروٹوکول کی خلاف ورزی کرنے کے بعد سیلف آئسولیٹ ہونے کی ہدایات جاری کردی گئی ہیں۔

تفصیلات کے مطابق محمد حفیظ نے منگل کے روز ایجس باؤل کے ساتھ ملحقہ گالف کورس میں لی گئی ایک تصویر اپنے ٹویٹر اکاؤنٹ پر پوسٹ کرتے ہوئے لکھا کہ” میں نے آج ایک حوصلہ مند جوان خاتون سے ملاقات کی، ان کی عمر 90 سے زائد ہوگی اور وہ صحت مند خوش و خرم زندگی گزار رہی ہیں”۔

کھلاڑیوں کو اس ہوٹل میں قیام کے دوران گالف کورس آنے کی اجازت ہے مگر انہیں لوگوں سے میل جول برتنے سے اجتناب کی ہدایات دی گئی تھیں کیونکہ گالف کورس عام عوام کیلئے بھی کھول دیا گیا تھا، لیکن محمد حفیظ نے ان ہدایات کو نظر انداز کرتے ہوئے گالف کورس میں آئی ایک خاتون سے ملاقات کی اور اس کی تصویر بھی سوشل میڈیا پر ڈال دی۔

پی سی بی کی جانب سے جاری کردہ ایک بیان میں تصدیق کی گئی کہ محمد حفیظ کو ان کی اپنی سیفٹی اور باقی ٹیم کے ارکان کی سیفٹی کی وجہ سے سیلف آئسولیشن میں جانے کی ہدایات دی گئی ہیں، منگل کی شام کو حفیظ کا کورونا ٹیسٹ کیا گیا، پی سی بی کا کہنا تھا کہ کہ دورہ انگلینڈ کے دوران کسی بھی مرحلے پر حفیظ اپنی ٹیم کو جوائن کرسکتے ہیں۔

بدھ کے روزان کے کورونا ٹیسٹ کی رپورٹ آئی جو کہ منفی تھی، محمد حفیظ ٹیسٹ سکواڈ کا حصہ نہیں ہیں بلکہ وہ تین میچوں کی ٹی 20 سیریز کیلئے انگلینڈ میں موجود ہیں جو کہ 28 اگست سے شروع ہونی ہے۔


  • Featured Content⭐


    24 گھنٹوں کے دوران 🔥


    From Our Blogs in last 24 hours 🔥


    >