‘لیجنڈز ایسے ہی ہوتے ہیں“، سٹیوسمتھ میں سرفرازکے نقش قدم پر چل پڑے

‘لیجنڈز ایسے ہی ہوتے ہیں“، سٹیوسمتھ میں سرفرازکے نقش قدم پر چل پڑے

قومی ٹیم کے سابق کپتان سرفراز احمد کے بعد ٹیسٹ نمبر ون آسٹریلوی بیٹسمین اسٹیو اسمتھ کی جمائی لیتے ہوئے تصویر وائرل ہوگئی۔

قومی ٹیم کے سابق کپتان سرفراز احمد کے بعد ٹیسٹ نمبر ون آسٹریلوی بیٹسمین اسٹیو اسمتھ کی جمائی لیتے ہوئے تصویر تیزی سے وائرل ہوگئی۔انگلینڈ اور آسٹریلیا کے درمیان گزشتہ روز ٹی 20 میچ کھیلا گیا اس دوران آسٹریلوی اسٹار بیٹسمین اسٹیو اسمتھ جمائی لیتے رہے، اور یہ جمائی کیمرے کی آنکھ سے نہ بچ سکی، تصاویر وائرل ہوگئی۔

سرفراز کو تینوں طرز کی کرکٹ میں جمائی لینے پر تنقید کا سامنا رہا ہے تاہم ایسے میں اسمتھ کی جمائی لینے کی تصویر سے سرفراز کی اہلیہ خوشبخت کو ٹرول کرنے والے صارفین کو جواب دینے کا موقع مل گیا۔سرفراز احمد کی اہلیہ خوشبخت سرفراز نے اسٹیو اسمتھ کی تصویر شیئر کی اور کیپشن لکھا کہ ’لیجنڈ بی لائیک۔

چیمپئنز ٹرافی کے فاتح کپتان سرفراز احمد کو ورلڈ کپ 2019 میں میچ کے دوران جمائی لینے پر سوشل میڈیا پر تنقید کی زد میں رہے،صارفین سرفراز احمد کی حمایت میں سامنے آئے اور ساتھ ہی کرس گیل، مہندر سنگھ دھونی کی بھی جمائی لیتے ہوئے تصاویر شیئر کیں۔

ایک سوشل میڈیا صارف نے بھارتی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان مہندر سنگھ دھونی، ویسٹ انڈیز کے کرس گیل، اسٹیو اسمتھ کی تصویر شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ ’ان کھلاڑیوں کیلئے یہ اچھا ہے کہ ان کا تعلق پاکستان سے نہیں ورنہ ان کا بھی جینا مشکل ہوجاتا۔‘

دوسری جانب سرفرازاحمد کے ناقدین نے سرفرازاحمد کی اہلیہ کو جواب دیتے ہوئے کہا کہ آپ کس کو کس سے ملارہی ہیں؟ کہاں سرفراز؟ کہاں اسٹیوسمتھ؟ ذرا دونوں کا کیرئیر ریکارڈ بھی چیک کریں کہ اسٹیوسمتھ نے اپنی پرفارمنس سے آسٹریلیا کو کتنے میچ اکیلے ہی جتوائے؟

سوشل میڈیا صارفین کے مطابق جس میچ میں سرفراز نے جمائی لی اس میچ میں پاکستان نے بدترین کھیل کا مظاہرہ کیا تھا۔ سرفرازاحمد نے بطور کپتان ، بطور وکٹ کیپر اور بطور بلے باز اپنی ناقص کارکردگی سے کئی میچ ہروائے۔

سوشل میڈیا صارفین نے کچھ روز قبل انگلینڈ کے معین علی کا آسان ترین سٹیمپ آؤٹ مس کرنے کی ویڈیو بھی شئیر کی۔

چند روز قبل سابق کپتان معین خان نے سرفراز کی حمایت کرتے ہوئے کہا تھا کہ ٹی ٹوینٹی ٹیم میں سرفراز احمد کی شمولیت پر غور نہیں بلکہ انہیں شامل کرنا چاہئے اور رضوان کو اسٹینڈ بائی پر رکھنا چاہئے۔


  • Featured Content⭐


    24 گھنٹوں کے دوران 🔥


    From Our Blogs in last 24 hours 🔥


    >