شعیب اختر کی لاہور کی ایک گلی میں کرکٹ کھیلتے ہوئے ویڈیو وائرل

شعیب اختر کی لاہور کی ایک گلی میں کرکٹ کھیلتے ہوئے ویڈیو وائرل

سابق پاکستانی فاسٹ بولر شعیب اختر کی ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہے جس میں ان کو لڑکوں کے ساتھ کرکٹ کھیلتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے.

یہ ویڈیو شعیب اختر نے خود بھی ٹویٹر پر شیئر کرتے ہوئے کہا کہ اندازہ لگائیں کہ لاہور کی گلیوں میں اب بھی ماضی کی طرح کون کرکٹ کھیل رہا ہے؟ بولنگ ایکشن سے تو آپ واقف ہی ہیں۔

شعیب اختر کے مداحوں کی جانب سے بھی اس ویڈیو کو بہت پسند کیا جا رہا ہے.

ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ شعیب اختر بغیر کسی رن اپ کے بولنگ کررہے ہیں، بیٹسمین نے پہلی گیند پر انہیں شاٹ ماری لیکن شعیب اختر باقی گیندیں باآسانی بیٹ کرا لیتے ہیں.


Featured Content⭐


24 گھنٹوں کے دوران 🔥


From Our Blogs in last 24 hours 🔥


>