پی سی بی نے ڈومیسٹک کرکٹرز کیلئے خزانے کے منہ کھول دیے

پاکستان کرکٹ بورڈ نے دومیسٹک سیزن کے دوران کھلاڑیوں کی آمدنی کے تخمینے سے متعلق رپورٹ جاری کردی ہے۔

پی سی بی کی طرف سے جاری کردہ تفصیلات کے مطابق ڈومیسٹک سیزن کے اے پلس کھلاڑی کی فی کس آمدنی30 لاکھ روپے سے زائد ہوگی۔

پی سی بی نے ڈومیسٹک  کرکٹرز کیلئے خزانے کے منہ کھول دیے

پی سی بی کے مطابق 30 ستمبر سے شروع ہونے والے ڈومیسٹک سیزن میں شامل کھلاڑیوں کو کارکردگی کے مطابق انعامات سے نوازا جائے گا، اس سیزن میں ایک کھلاڑی زیادہ سے زیادہ 32 لاکھ روپے تک کما سکتا ہے، یہ آمدنی 2019-20 کے حساب سے83 فیصد زیادہ ہے۔

اس سیزن میں سب سے چھوٹی کیٹیگری کے کھلاڑی بھی 18 لاکھ تک کماسکیں گے۔

ڈومیسٹک سیزن میں کھلاڑیوں کو قومی ٹی 20، قائداعظم کپ اور پاکستان کپ کے 10، 10 میچز میں کارکردگی کا مظاہرہ کرنے کا موقع ملے گا ۔


  • Featured Content⭐


    24 گھنٹوں کے دوران 🔥


    From Our Blogs in last 24 hours 🔥


    >