پی سی بی کا مصباح الحق کو بطور چیف سیلیکٹر عہدے سے ہٹانے پر غور

پی سی بی کا مصباح الحق کو بطور چیف سیلکٹر عہدے سے ہٹانے پر غور

پاکستان کرکٹ بورڈ نے کرکٹ ٹٰیم کے ہیڈ کوچ مصباح الحق سے چیف سیلکٹر کا اضافی چارج لینے پر غور شروع کردیا ہے۔

میڈٰیا رپورٹس کے مطابق انگلینڈ میں کرکٹ ٹیم کی خراب کارکردگی کے بعد ہیڈ کوچ مصباح الحق سے ایک عہدہ واپس لینے کے مطالبے میں شدت آگئی تھی، جس کے بعد بورڈ نے انہیں تبدیل کرنے پر غور شروع کردیا ہے۔

میڈیا رپورٹس میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ مصباح الحق سے یہ ذمہ داری لے کر سابق فاسٹ باؤلر شعیب اختر کو دیئے جانے کا امکان ہے اور اس حوالے سے بورڈ کی جانب سے شعیب اختر سے رابطہ بھی کیا گیا ہے۔

شعیب اختر نے کچھ عرصہ قبل پی سی بی کیلئے کام کرنے میں دلچسپی کا اظہار کیا تھا، اس پیش رفت کے حوالے کرکٹ بورڈ کی جانب سے رابطہ کیےجانے کی تصدیق کرتے ہوئے کہا ہے کہ ابھی تک معاملات طے نہیں ہوئے ہیں۔

بورڈ کے مطابق یہ فیصلہ مصباح الحق کا ورک لوڈ کم کرنے کیلئے کیا جارہا ہے، حالانکہ حقیقت یہ ہے کہ بورڈ میں کام کرنے کیلئے مصباح الحق کے پاس اسسٹنٹ ٹو ہیڈ کوچ، اور کوچنگ کیلئے ہر شعبے کیلئے الگ الگ کوچز موجود ہیں تاہم انہیں ہٹانے کیا فیصلہ انگلینڈ دورے کے دوران خراب کارکردگی ہے۔

یاد رہے کہ 2019 میں کرکٹ بورڈ نے مصباح الحق کو اگلے تین سالوں کیلئے قومی کرکٹ ٹٰیم کا ہیڈ کوچ اور چیف سیلکٹر مقرر کیا گیا تھا۔

  • Misbah is filling Babar with the same defensive approach. For example, in both T20s, they said our target was to score 150-170 runs while we all know that on Manchester wicket, nothing less than 200 is a safe target.


  • Featured Content⭐


    24 گھنٹوں کے دوران 🔥


    From Our Blogs in last 24 hours 🔥


    >